مفتاح العربیۃ دوم الدرس التاسع والعشرون Miftah - ul - Arabiyyah : 2 Lesson :29

 

مفتاح العربیۃ دوم ڈاؤن لوڈ کریں

الدرس التاسع والعشرون
(من القرآن الكريم)


يا أيها الذين آمنوا اركعوا واسجدوا واعبدوا ربَّكم وافعلوا الخيرَ 
اے ایمان والو رکوع کرو، سجدہ کرو ، اور اپنے رب کی عبادت کرو اور خیر کے کام کرو.
 إن أولياءَ اللهِ لا خوفٌ عليهم ولا هم يحزَنُوْنَ 
 بے شک اللہ کے دوستوں پر نہ کوئی خوف ہوتا ہے اور نہ وہ غمگین ہوتے ہیں.
اُدخلوا الجنةَ لا خوفٌ عليكم ولا أنتم تحزَنونَ 
 جنت میں داخل ہو جاؤ نہ تم پر کوئی ڈر ہوگا اور نہ ہی تمہیں کوئی غم ہوگا، اس میں 
لكم فيها فواكهُ كثيرةٌ ومنها تأكلونَ 
اس میں 
 ربِّ (ربي) إني ظلمتُ نفسي ، فاغفر لي .
اے میرے رب میں نے اپنے آپ پر ظلم کیا ہے تو آپ مجھے معاف کر دیجیے، 
وَاغْفِرْ لنا وارْحَمْنا أنتَ مولانا فانصرنا على القومِ الكافرينَ .
ہماری مغفرت فرمائیں اور اور ہم پر رحم فرمائیں آپ ہمارے مولا ہیں، لہذا آپ کافر لوگوں کے مقابلے میں ہماری مدد فرمائیں،
ربِّ اجْعَلْ هذا بلداً آمناً، وَارزُقْ أهلَهٗ منَ الثمراتِ
 اے میرے رب اس ( مکہ)کو امن والا شہر بنا دیں اور یہاں کے باشندوں کو پھلوں سے روزی دیجیے
أنتَ وَلِيُّنا فاغفَرْ لنا و ارْحَمْنا .واكتُبْ لنا في هذهِ الدنيا حسنةً
آپ ہمارے کارساز ہیں تو آپ ہمیں معاف فرمائیے اور ہم پر رحم فرمائیے اور ہمارے لیے اس دنیا میں بھلائی مقدر فرمائیں
 إنّ وعدَ اللهِ حقٌّ 
 یقیناً اللہ کا وعدہ سچا ہے
 إن الشركَ لَظُلْمٌ عظيمٌ 
 بلا شبہ شرک ظلم عظیم ہے
 لا تقْنَطُوْا مِنْ رَّحمَةِ اللهِ 
 اللہ کی رحمت سے نا امید نہ ہو
إن اللهَ يغفِرُ الذنوبَ جميعاً إنه هوَ الغفورُ الرحيمُ 
 اللہ تمام گناہوں کو معاف کر دیں گے، بے شک وہ بہت معاف کرنے والا اور بہت مہربانی کرنے والا ہے
 ولا تجعلْ يدَكَ مَغْلُولةً إلىٰ عُنُقِكَ ولا تبسُطْها كلَّ البسْطِ 
اور آپﷺ اپنے ہاتھ کو اپنی گردن پر بندھا ہوا نہ رکھیے اور نہ ہی اسے مکمل طور پر کھولے رکھیں،
 ولا تقربوا الزنى 
اور تم لوگ زنا کے قریب نہ جاؤ 
 إن الله ربي وربكم فاعبدوه هذا صراط مستقيم
  بے شک اللہ میرا اور تم سب کا پروردگار ہے؛ لہذا اسی کی عبادت کرو، یہ سیدھا راستہ ہے 
 ولذكر الله أكبر 
اور یقیناً اللہ کا ذکر سب سے بڑا عمل ہے، 
 والفتنة أكبر من القتل 
اور دین سے پھسلانا قتل کرنے سے بڑا ہے،
 ولباس التقوى ذلك خير
 اور خوف خدا کو اپنانا ہی بھلائی ہے،
 يا أيها الناس أنتم الفقراء إلى الله واللہ الغني الحميد
اے لوگو تم سب اللہ کے محتاج ہو اور اللہ ہی بے نیاز و قابل تعریف ہے



مشق الف

هل تركعون وتسجدون و تعبدون ربكم وتفعلون الخير؟
کیا آپ لوگ رکوع اور سجدہ کرتے ہیں؟ اور  اپنے رب کی عبادت کرتے ہیں؟ اور بھلائی کے کام کرتے ہیں؟
نعم : نرکع و نسجد و نعبد ربنا، نحن نفعل الخير
في الجنة فواكه قليلة؟
کیا جنت میں تھوڑے میوے ہیں؟
لا في الجنة فواكه کثیرۃ
أتقنطون من رحمة الله؟
کیا تم لوگ اللہ کی رحمت سے نا امید ہوتے ہو؟
لا :نحن لا نقنط من رحمة الله
من يغفر الذنوب ويرحم العباد؟
کون خطائیں معاف کرتا ہے اور بندوں پر رحم کرتا ہے؟
اللہ يغفر الذنوب ويرحم العباد
هل الشرك ظلم صغير؟
کیا شرک چھوٹا ظلم ہے؟
لا : الشرك ظلم عظیم
هل تجعلون أيديكم مغلولة إلى أعناقكم؟
کیا تم لوگ اپنے ہاتھ اپنی گردنوں میں بندھے ہوئے رکھتے ہو؟
لا : نحن لا نجعل أيدينا مغلولةً إلى أعناقنا
أي شيء أكبر : ذكر الله أو ذكر الناس؟
کون سی چیز بڑی ہے اللہ کا ذکر یا لوگوں کا تذکرہ؟
و لذکر اللہ أكبر
أي شيء أكبر : الفتنة أو القتل؟
کون سی چیز بڑی ہے دین سے پھسلانا یا قتل کرنا؟
الفتنة أکبر من القتل
هل أنتم فقراء إلى الله ؟
کیا تم لوگ اللہ کے محتاج ہو؟
نعم : نحن  فقراء إلى الله




عربی میں ترجمہ کیجیے


اسا تذہ کے پاس بیٹھا کرو 
اجلسوا إلی الأساتذۃ، 
 علمائے صالحین کی محبت کے حصول کوشش کرو
احرصوا علی الحصول علی محبة العلماء الصالحين
 رب کریم کی یاد سے کسی وقت غفلت نہ برتو
لا تغفلوا عن ذکر الرب الکریم ساعةً
 برے ساتھیوں کے قریب نہ جاؤ۔
لا تقربوا زملاءَ السوءِ
علم اور عمل دونوں کو جمع کرو
اجمعوا بین العلمِ و العملِ
فحش گانے مت سنو۔
لا تسمعوا الأغانی الماجنةَ
گندی کہانیاں مت پڑھو۔
لا تقرؤوا القِصصَ الماجنةَ
اللہ کی نشانیوں پر غور کرو۔
تفکّروا / انظروا فی آیاتِ اللہِ
ہر حال میں خدا کا شکر ادا کرو؛ یہ نعمتوں کی فراوانی کا یقینی ذریعہ ہے ۔
اشکروا اللہَ فی کلِّ حالٍ ذلك سببٌ مؤَکَّدٌ فی کثرۃِ النِعَمِ
اپنے اساتذہ کودیکھو، وہ کبھی اللہ کی رحمت سے مایوس نہیں ہوتے ۔
انظروا إلی أساتذتِکم؛ ھم لا یقنَطون من رحمةِ اللهِ
سلف صالحین کو دیکھو وہ کبھی رنجیدہ نہیں ہو تے 
و انظروا إلی الأسلاف الصالحین؛ ھم لا یحزَنونَ
 میری بہن رابعہ ان نصیحتوں پر پوری طرح عمل کرتی ہے ۔
أختي رابعةُ تعمل بھذہ المواعظِ کُلَّ العملِ
راشد ہ اور نبیلہ بھی ان پر کار بند رہتی ہیں۔
و کذلك راشدۃُ و نبیلةُ تعملان بذلك
اس مدرسے کی طالبات بھی ان میں خوب دلچسپی لیتی ہیں ۔
و طالباتُ ھذہ المدرسةِ أیضاً یطمعنَ في ذلك
سہیل ! شایدتم بھی ان سے غفلت نہ برتو گے ۔
يا سهيلُ! لعلّك أيضاً لا تغفلُ عن ذلك



Comments