مفتاح العربیۃ دوم الدرس الثامن والعشرون Miftah - ul - Arabiyyah : 2 Lesson :28

 




الثامن والعشرون 

( من القرآن الكريم )


كلوا واشربوا من رزق الله 
تم لوگ  اللہ کے رزق میں سےکھاؤ پیو 
و اذكروا نعمة الله عليكم 
  اپنے اوپر اللہ کی نعمتوں کو یاد کرو
يأيها الناس اعبدوا ربكم 
اے لوگو اپنے رب کی عبادت کرو 
و اعملوا صالحًا 
اور اچھے کام کرو / نیک کام کرو / نیکی کے کام کرو
يا قوم (قومي )اعبدوا الله ما لكم من إله غيره
اے میری قوم کے لوگو اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں
هل من خالق غير الله 
کیا اللہ کے علاوہ کوئی پیدا کرنے والا ہے؟
كل نفس ذائقة الموت 
ہر جاندار موت کا مزہ چکھنے والا ہے
إنما المؤمنون إخوة 
ایمان والے تو بھائی بھائی ہیں
من يرزقكم من السماء و الأرض 
آپ لوگوں کو آسمان و زمین سے کون روزی دیتا ہے
والله يعصمك من الناس 
اللہ آپ کو لوگوں سے محفوظ رکھتا ہے
الله يحكم بينكم يوم القيمة 
اللہ تم لوگوں کے درمیان قیامت کے دن فیصلہ فرمائیں گے
لا تسجدوا للشمس و لا للقمر، و اسجدوا لله
سورج و چاند کو سجدہ نہ کرو اللہ کو سجدہ کرو!
ربكم أعلم بكم ، يعلم سركم و جهركم 
تمہارا رب تمہیں خوب جانتا ہے، وہ تمہارا چھپا اور تمہارا کھلا جانتا ہے
اعلموا أن الله شديد العقاب و أن الله غفور رحيم 
یہ بات جان لو کہ اللہ تعالیٰ سخت سزا دینے والے ہیں اور اللہ معاف کرنے والے اور رحم کرنے والے ہیں
و لا تكتموا الشهادة
گواہی کو مت چھپاؤ
كتب ربكم على نفسه الرحمة 
تمہارے رب نے اپنے اوپر مہربانی کو لازم کر لیا ہے
و لا تجعل مع الله إلها آخر 
اور اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا خدا مت بناؤ
و اذكر اسم ربك بكرةً و أصيلاً 
اور اپنے رب کا نام صبح و شام لیتے رہو
يأيها الناس كلوا مما في الأرض حلالاً طيبا
اے لوگو زمین کی حلال پاکیزہ چیزوں کو کھاؤ
فلا تجعلوا لله أندادا و أنتم تعلمون
اور اللہ کے لیے ہم مثل نہ بناؤ جب کہ تم علم رکھتے ہو




مشق الف

مَنْ يَرزُقُنا منَ السماءِ والأرضِ ؟
کون آسمان و زمین سے ہمیں رزق دیتا ہے ؟
اللہُ يَرزُقُنا منَ السماءِ والأرضِ
من يَحكُمُ بينَنا يومَ القيامةِ ؟
قیامت کے دن کون ہمارے درمیان فیصلہ کریں گے ؟
يَحكُمُ اللہُ بينَنا يومَ القيامةِ
من يعلمُ السِرَّ والجَهرَ ؟
کون چھپی ہوئی اورکھلی ہوئی باتوں کو جانتا ہے ؟
اللہُ يعلمُ السِرَّ والجَهرَ
(4) من هو شديدُ العِقابِ ؟
کون سخت سزا دینے والا ہے ؟
اللہُ شديدُ العِقابِ
هل المؤمنونَ إخْوَةٌ ؟
کیا ایمان والے بھائی بھائی ہیں ؟
نعم : المؤمنونَ إخْوَةٌ 
 أتجعَلُونَ مع اللهِ إلهاً آخَرَ ؟
کیا تم لوگ اللہ کے ساتھ دوسرا خدا بناتے ہو ؟
نحن لا نجعلُ مع اللهِ إلهاً آخَرَ
( 6) أتذكُرُوْنَ اسْمَ ربِّكم بُكْرَةً وَّأَصِيْلاً ؟
کیا آپ لوگ صبح و شام اپنے رب کو یاد کرتے ہیں ؟
نعم : نذکرُ اسْمَ ربِّكم بُكْرَةً وَّأَصِيْلاً 
(۷) هل تأكُلُوْنَ مِمَّا فِي الأرضِ حَلالاً طيِّباً ؟
کیا تم لوگ زمین کے حلال و باکیزہ رزق کو کھاتے ہو ؟
نعم : نحن ناکلُ مِمَّا فِي الأرضِ حَلالاً طيِّباً 



خالد ، رشید ، سہیل ا تم خدا سے یہ مانگا کرو : ہمارے پروردگار ! تیری رحمت ہمارے گناہوں سے بڑی ہے ؛
یا خالدُ و رشیدُ و سھیلُ! اسألوا اللہَ : یا ربَّنا! رحمتُکَ أکبرُ من ذنوبِنا؛
 اس لیے تو ہمیں بخش دے ، تو طاقت ور رب ہے ، ہم کمزور بندے ہیں، تو بے نیاز ہے ، ہم تیرے محتاج ۔ ہم گنہ گار ہیں ، 
فاغفِر لنا، أنتَ ربٌّ قادرٌ و نحن عبادٌ ضعفاء، أنتَ الصمدُ نحن المُحْتاجونَ. نحن مُخْطِؤنَ 
لیکن تیرے نبی کے پیرو ہیں۔ الہی ! تو ہمیں دنیا و آخرت کی بھلائی سے نواز ۔ تیرا وعدہ ہے کہ اللہ کے ولی رنجیدہ نہیں ہوتے ، تو ہمیں اپناولی بنالے ۔
و لکن أتباعُ نبیِّکَ  ربَّنا آتنا في الدنيا حسنةً و في الآخرةِ حسنةً / اللہُمَّ اجعل لنا سعادۃَ الدنيا و الآخرۃِ، وعدتَ أنّ أولیاءَ اللہِ لا یحزنونَ؛ فاجعلنا أولیاءک ،
اے لڑ کو! شرک ظلم عظیم ہے ؛ اس لیے اس کے قریب نہ ہو ۔ اسلامی تعلیمات پر کار بند رہو ؛ اس لیے کہ انھی میں نجات ہے
أیُّھا الأولادُ! الشِرکُ ظُلْمٌ عظیمٌ ؛ فلا تقرَبُوْہُ ، اعملو بالتعالیم الإسلامیۃِ  ففي ذلک النجاۃُ، 
 ۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پڑھو ۔ صحابہ کے حالات جانو۔ ائمہ کرام کی سوانح معلوم کرو۔ دینی کتابوں سے دلچسپی لو. نیک ساتھیوں کی صحبت میں رہا کرو ۔
اقرأ سیرۃَ النبي ﷺ و اعلم أحوال الصحابۃ و تراجم الأئمة، و احرِصْ في الکتب الدینیۃ، و اصْحَبِْ الزملاءَ الصالحینَ

Comments