مفتاح العربیۃ دوم الدرس السادس والعشرون Miftah - ul - Arabiyyah : 2 Lesson :26

 

ترجمہ اردو 

یا خالد و رافع و سهيل ! لعلكم ما طلبتم العلم في دار العلوم بديوبند و ما تطلبون العلم فیھا الآن أيضاً. 
خالد رافع اور سہیل! شاید تم لوگوں نے پہلے دارالعلوم دیوبند میں علم حاصل نہیں کیا، اور نہ ابھی تم وہاں علم حاصل کر رہے ہو. 
نعم : والله ! ما طلبنا العلم فيها ، و هذه خسارة كبيرة لنا
ہاں بخدا ہم نے وہاں علم حاصل نہیں کیا، یہ ہمارے لیے بڑے نقصان کی بات ہے
خالد : هل البنات يطلبن العلم فیھا ؟
، خالد : کیا لڑکیاں وہاں علم حاصل کرتی ہیں؟ 
 نبيل : لا ، هن لا يطلبن العلم فيها ، لهن مدارس خاصة كثيرة في الهند وضع العلماء المسلمون أساسها
نبیل : نہیں وہ وہاں علم حاصل نہیں کرتیں، ان کے لیے ہندوستان میں بہت سی خاص تعلیم گاہیں ہیں؛ جنہیں مسلمان علماء نے قائم کیے ہیں. 
یا راشد ! احرص على طلب العلم فيها. 
راشد تم وہاں علم حاصل کرنے کی کوشش کرو 
و یا حامد و خالد ! لا تتركا فرصةً لأخذ العلم عنها
حامد اور خالد! تم دونوں وہاں علم حاصل کرنے کا موقع نہ گنواؤ / چانس مس نہ کرو 
و یا سعد و سعید و طلحة ! ارغبوا في أخذ الحديث و الفقه و العربية و علوم الشريعة عنها. 
سعد سعيد اور طلحہ! آپ لوگ وہاں سے حدیث، فقہ، عربی اور شرعی علوم حاصل کرنے کی چاہت رکھو 
و يا حميدة ! اطلبي الفتوى منها عند الحاجة؛ لأنها (دارالعلوم) مرجع المسلمين في الدين .
حمیدہ! تم ضرورت کے وقت وہاں سے فتویٰ حاصل کرو َ اس لیے کہ وہ دین کے اعتبار سے مسلمانوں کا مرکز ہے 
و یا خالده و راشدة ! إحرصا على أخذ المسائل الدينية عن العلماء المتخرجين منها ؛ لأنهم أعلم بأمور الدين من غيرهم .
خالدہ راشدہ! تم دونوں وہاں کے فارغين علماء سے دینی مسائل حاصل کرنے کی کوشش کرو؛ اس لیے کہ وہ دینی معاملات کو دیگر لوگوں سے زیادہ جانتے ہیں / دیگر لوگوں کے مقابلے میں زیادہ جانتے ہیں 
 و یا سميـة وصفية و رابعة ! لا تتركن فرصةً للسماع إلى مواعظ علمائها ؛ لأن هذه المـواعـظ تشحـذ الإيمان و تصقل اليقين ؛ و لأنها تـدفع إلى العمل و إلى المواظبة على الصلاة و على جميع أحكام الدين
سمیہ صفیہ اور رابعہ! یہاں کے علماء کے مواعظ سننے کا موقع ہاتھ سے مت جانے دینا؛ اس لیے کہ یہ مواعظ، ایمان کو ( سان چڑھاتے ہیں) تازہ کرتے ہیں، اور یقین کو صیقل کرتے ہیں / ایمان و یقین کو تازہ کر دیتے ہیں، اور اس لیے کہ یہ مواعظ عمل پر ابھارتے ہیں، اور نماز اور دین کے تمام احکام کی پابندی پر آمادہ کرتے ہیں 
فدار العلوم بديوبند قلعة إسلامية منيعة خدمت الإسلام ، و خـدمت المسلمين ، و المسلمون أيضا خدموها و يخدمونها بمختلف الطرق ؛ و المسلمات أيضا خدمنها و يخدمنها بمختلف الأساليب
خلاصہ یہ ہے کہ دارالعلوم دیوبند اسلام کا ایک ایسا مضبوط قلعہ ہے جس نے اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کی ہے، اور مسلمانوں نے بھی مختلف طریقوں سے اس کی خدمت کی ہے اور کر رہے ہیں، اور مسلمان عورتوں نے بھی الگ الگ انداز سے اس کی خدمت کی ہے اور کر رہی ہیں. 
 نسأل الله لها ( لدار العلوم ) السلامة و الرقي، ونسأل الله لعلمائها و لأساتذتها و لطلابها السعادة في الدنيا و الآخرة
ہم خدائے تعالیٰ سے دارالعلوم کے لیے امن و سلامتی اور ترقی کے خواہاں ہیں / ترقی کا سوال کرتے ہیں / ترقی مانگتے ہیں، اور اللہ تعالیٰ سے یہاں کے علماء، اساتذہ اور طلبہ کے لیے دنیا و آخرت میں کامیابی چاہتے ہیں


عربی میں تر جمہ کیجے:

ہماری والدہ اپنے رب سے ہمیشہ ہمارے لیے سلامتی اور ترقی کی دعا کرتی ہے ۔

والدتي / أمي تسأل ربها لنا السلامة و الرقي دائماً
میں نے اسلام، مسلمان اور دینی علوم کی بہت خدمت کی ہے

 أنا خدمت الإسلام والمسلمين و العلوم الدينية كثيراً

کیا تم لوگ والدین کی خدمت کرتے ہو؟ والدین کی خدمت بڑے ثواب کا ذریعہ ہے

 هل أنتم تخدمون الوالدين؟ خدمة الوالدين سبب في الأجر العظيم

دین کی خدمت دنیاوآ خرت کی بھلائی کا ذریعہ ہے۔
خدمة الدين سبب إلى النجاح في الدنيا والآخرة

نبیل اور خالد ! اپنے وطن ، ا پنی قوم کی خدمت کے خواہش مند رہو۔
يا نبيل و خالد! ارغبا في خدمة وطنكم و قومكم

نبیلہ و راشدہ !  تم مختلف طریقوں سے فقراء کی خدمت کرو۔
يا نبيلة و راشدة! اخدما الفقراء بمختلف الطرق 

اے لڑ کیو! تم سب مختلف انداز سے والدین کی خدمت کرو

 أيتها البنات اخدمن الوالدين بمختلف الأساليب
دوستو! آپ لوگ رشتہ داروں کی ہر طریقے سے خدمت کیجیےتو وہ آپ سے خوش ہوں گے اور آپ کے لیے اللہ سے دنیا و آخرت کی بھلائی کی درخواست کر یں گے ۔

أيها الأصدقاء اخدموا الأقارب بجميع الطرق، فهم يرضون عنكم و يسألون الله لكم الفلاح في الدنيا والآخرة

شاید تم لوگوں نے اب تک علماء صالحین کی خدمت نہیں کی ہے ۔

لعلكم ما خدمتم العلماء الصالحين لحد الآن
رشیدہ ! تم نے بھی اب تک ماں باپ کی خوشنودی طلب نہیں کی ہے۔

یا رشیدۃ ! ماطلبتِ رضا الوالدینِ لِحَدِّ الآن

شاید ہم لوگوں نے اب تک کل کاسبق یا نہیں کیا ہے ۔

لعلنا ما حفظنا درس الأمس بعد

لڑ کیو! شایدتم لوگوں نے ابھی دسترخوان نہیں بچھایا۔

أيتها البنات! لعلكن ما بسطتن المائدة لحد الآن

ساتھیو! شایدتم لوگ وقت پر مدرسے نہیں پہنچو گے۔

أيها الزملاء! لعلكم لا يصلون إلى المدرسة على الميعاد

کوشش کرو کہ وقت پر گھر لوٹ آ ؤ۔

 احرصوا على أن ترجعوا إلى البيت في الميعاد

کوشش کرو کہ وقت پر سبق یادکرو۔

 احرصوا على أن تحفظوا الدرس على الميعاد

کوشش کرو کہ وقت پر ہر کام کرو۔

 احرصوا على أن تفعلوا كل عمل على الميعاد 


Comments