Tote Singh wale janwer ki Qurbani سینگ ٹوٹے ہوئے جانور کی قربانی

  



سینگ ٹوٹے ہوۓ جانور کی قربانی

سوال: - (1309 ) بعض دفعہ جانوروں کوسینگ ہی نہیں ہوتی ،اورکبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ ایک جانور کی سینگ تھی ، لیکن لانے میں ٹوٹ گئی تو کیا ایسے جانور کی قربانی دی جاسکتی ہے؟ 

جواب: - جس جانورکو پیدائشی طور پرسینگ نہ ہو ، یا سینگ تھی لیکن ٹوٹ گئی تو اس کی قربانی جائز ہے، کیونکہ سینگ سے جانور کا کوئی مقصوداورمفاد متعلق نہیں، 

" لأن القرن لا يتعلق به ، به مقصود “ (۱)

البحر الرائق، ج: ٨، ص: ١٧٦ 

 البتہ اگرسینگ اس طرح ٹونی که مغز دماغ تک پہو نچ گئی تو پر اس کی قربانی درست نہیں ۔

’’فان بلغ الكسر إلى المخ لم يجز ‘‘(۲)

رد المحتار ج: ٩، ص: ٤٦٧

کتاب الفتاوی خالد سیف اللہ رحمانی، ج: ٤، ص: ١٤١

Comments