Qurbani kis par wajib hai قربانی کس پر واجب ہے



بسم اللہ الرحمن الرحیم

قربانی کن لوگوں پر واجب ہے؟

سوال: -  قربانی کن حضرات پر فرض ہے؟

اگر کوئی شخص قرض میں مبتلا ہوتو کیا اس کوقربانی دینی چاہئے؟

جواب :۔ قربانی ایسے مسلمان شخص پر واجب ہے جس کے پاس اپنی بنیادی ضروریات کے علاوہ کوئی بھی سامان یا نقد رقم اتنی موجود ہو جو ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کو پہنچ جاۓ ، ضرورت سے زیادہ کپڑے ، برتن وغیرہ بھی اگر اتنی قیمت کے ہوں ،تو قربانی واجب ہو جاۓ گی:

" والـمـوسر في ظاهر الرواية من له مائتا درهم أو عشرون دينارًا أو شئ يبلغ ذلك ... "(1) الفتاوی الهندية ٥/٢٩٢
نیز ڈاکٹر زحیلی لکھتے ہیں:
اگر کسی شخص کے ذمے قرض ہو؛ لیکن بنیادی ضروری اشیاء، رہائشی مکان، استعمالی سواری ، اور استعمالی کپٹروں کے علاوہ جو کچھ اس کی املاک ہوں ،وہ اتنی ہوں کہ اگر بیچ دی جائیں تو قرض ادا کرنے کے بعد بھی ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیت کے بقدر اس کے پاس بچ رہے تو ایسے شخص پرقربانی کر واجب ہے،اور جیسے دوسرے حقوق کی ادائیگی کے لیے قرض لینا درست ہے،ا یسے ہی اس مقصد کے لئے بھی قرض لینا جائز ہے (2) الفقه الحنفي و أدلته ٣/٦٠٠
(کتاب الفتاوی مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، سوال :1297 ج: ٤، ص: ١٣١، ط: نعیمیہ دیوبند)


Comments