Nabalig par Qurbani? نابالغ پر قربانی




 کیا نابالغ پر قربانی واجب ہے؟ 

       سوال : اگر نابالغ بچہ نصاب زکات کی مقدار مال کا مالک ہو تو اس  پر قربانی واجب ہوگی یانہیں؟

       جواب: - قربانی ایک عبادت ہے، اور شریعت عبادتیں بالغوں  پر واجب قرار دیتی ہے؛ نہ کہ نابالغوں پر اس لیے نماز ،روزہ، حج ،زکوۃ وغیرہ بچہ پر واجب نہیں، یہی حکم قربانی کا بھی ہے، کہ قول صحیح کے مطابق نابالغ پر قربانی واجب نہیں ہوگی ، البتہ اگر ولی ایسے نابالغ بچوں کی طرف سے اپنے مال میں سے قربانی کر دے تو بہتر اور قرین احتیاط ہے، چنانچہ مشہورفقیہ قاضی فخرالدین اوز جندی فرماتے ہیں:

" و فـي الـكـافـى الأصح أنه لا يجب ذلك ... و ليس للأب أن يفعله من مال الصغير " (1)

 فتاوی قاضی خان :٣٤٦ / ۳،

نیز دیکھیے البحرالرائق :١٧٤ / ۸،

الفتاوى الهندية : ۲۹۳/۵

کتاب الفتاوی، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، ج: ٤، ص: ١٣٢

Comments