Jan ke badle Jan ki Qurbani جان کے بدلے جان کی قربانی




 صحت مند ہونے پر قربانی


سوال: - (1306 ) اگر کوئی شخص بیمار پڑاتو اس کے گھر والے اس کے اچھے ہونے کے بعد جان کی زکات میں بکرا ذبح کرتے ہیں ، یہ گوشت گھر والے کھا سکتے ہیں، یانہیں؟



جواب :- اگر صحت مند ہونے سے پہلے نذر مانی ہو، کہ صحت حاصل ہونے پر میں بکرا ذبح کروں گا تو یہ نذر کی قربانی ہے ، یہ ان ہی لوگوں کو کھلایا جا سکتا ہے ، جن کو نذر ماننے والا زکات دے سکتا ہو،اور اگر پہلے سے نذرنہیں مانا تھا، بلکہ صحت مند ہونے کے بعداظہار مسرت کے لئے قربانی کی ،تو یہ شکرانہ کی قربانی ہے ، اس کا گوشت خود بھی کھا سکتا ہے اور دوسرے اہل تعلق کو بھی کھلا سکتا ہے۔

کتاب الفتاوی، خالد سیف اللہ رحمانی، ج: ٤، ص: ١٣٨

Comments