مفتاح العربیۃ دوم الدرس الخامس والعشرون Miftah - ul - Arabiyyah : 2 Lesson :25

 



ترجمہ

دارالعلوم بديوبند أكبر من جميع المدارس في الهند 
العلماء الصالحون وضعوا أساسھا قبل قرن و ثلاثين عامًا،
 وضعوا أساسھا بعد سقوط الحكم الاسلامي في الهند وبعد قيام حكومة الإنجليز فيھا. 
دارالعلوم دیوبند ہندوستان کے مدارس میں سب سے بڑا مدرسہ ہے، ایک سو تیس سال پہلے علمائے صالحین نے اس کی بنیاد رکھی تھی، ہندوستان میں اسلامی حکومت کے زوال اور وہاں انگریزی حکومت کے قیام کے بعد انہوں نے اس کی بنیاد رکھی. 

أخذ العلم عن هذه الدار كثير من العلماء الأتقياء. و نجم فيھا كثير من المحدثين والفقهاء، ونجم كثير من الدعاة إلى الله، وخرج منھا كثير من المجاهدين في سبيل الله، وخرج کثیر من خدمة العلم والدين. 
اس دارالعلوم سے بہت سے متقی علماء نے علم حاصل کیا ہے، اور یہاں سے بہت سے محدثین و فقہاء نکلے ہیں، اور بہت سے مبلغین نے یہاں سے جنم لیا ہے، اور بہت سے راہ حق کے مجاہد ، اور ڈھیروں علم و دین کے خدام پیدا ہوئے. 

يطلب فيھا العلم اليوم أيضا عدد كبير من الطلاب، وهم يقدمون اليھا من مختلف أنحاء الهند ، كما يقدمون من خارج الهند. 
آج بھی وہاں طلبہ کی بڑی تعداد، علم حاصل کرتی ہے، اور وہ ہندوستان جس طرح طلبہ ہندوستان کے مختلف علاقوں (گوشوں) سے آتے ہیں اسی طرح بیرون ہند سے بھی طلبہ آتے ہیں 

وهم بعد أخذ العلم يرجعون إلى أوطانھم؛ فوالدهم يفرح بهم، وأمھم تفرح بھم، وأسرتھم تفرح بهم و أقاربھم يفرحون بھم، و إخوتھم يفرحون بھم، و أخواتھم يفرحن بھم .. 
یہ طلبہ حصول علم کے بعد اپنے وطن لوٹ جاتے ہیں، تو ان کے والد والدہ اور گھر والے ان سے خوش ہوتے ہیں اور ان کے عزیز و اقارب اور بھائی بہن ان سے خوش ہوتے ہیں 

 وهم بعد الرجوع إلى الوطن يخدمون الدين، و يخدمون المسلمين، و يأخذون بھم إلى العقيدة الصحيحة، و يخرجون بھم من البدع و من العادات السيئة، ويأمرونھم بالمعروف، ويمنعونهم عن المنكر.
یہ طلبہ وطن واپسی کے بعد دین و ملت(مسلمانوں) کی خدمت کریں گے ، اور مسلمانوں کی صحیح عقیدہ کی طرف رہنمائی کریں گے ، اور انہیں بدعتوں اور دیگر بری عادتوں سے بچائیں گے ، یہ انہیں نیکی کا حکم دیں گے اور ان کو برائیوں سے روکیں گے 

و في دار العلوم أساتذة عطوفون و مربون صالحون، وفيھا مكتبة كبيرة، وفيھا مساجد جميلة، وفيھا فصول واسعة، وفيھا خزانات شامخة للماء، وفيھا مساكن كثيرة للطلّاب 
وفيھا مساكن أخرى للأساتذة، وفيھا أقسام عديدة للتعليم، وفيھا مكاتب مختلفة وفيھا بوابات كثيرة و حدائق خضراء وأشجار رائعة ، وفيھا مبان شامخة، و دار ضيافة جذابة 
 وفيھا طلاب مجتهدون، وليس فيھا طلاب مهملون .
دارالعلوم میں مہربان اساتذہ اور نیک تربیت کرنے والے ہیں،
اور یہاں ایک بڑی لائبریری ہے، اور اس میں خوب صورت مسجدیں، کشادہ درس گاہیں اور اونچی اونچی پانی ٹنکیاں ہیں، اور اس میں طلبہ کے بہت سے ہاسٹل ہیں، اور اساتذہ کے لیے دوسری قیام گاہیں ہیں، اور اس میں تعلیم کے متعدد شعبے، مختلف دفاتر ہیں اور بہت سے بڑے دروازے ، ہرے بھرے باغات اور شاندار درخت ہیں. اس میں اونچی بلڈنگیں اور ایک پر کشش مہمان خانہ ہے، اس میں محنتی طلبہ ہیں، اور اس میں لا پروا اسٹوڈنٹ نہیں ہیں 



 مشق (الف )

 أي مدرسة أكبر من جميع المدارس في الهند؟ 
دارالعلوم بدیوبند أكبر من جميع المدارس في الهند 
دارالعلوم دیوبند ہندوستان کے تمام مدارس میں سب سے بڑا مدرسہ ہے

 من وضعوا أساس دار العلوم / دیوبند ؟
العلماء الصالحون وضعوا أساسها
علمائے صالحین نے اس کی بنیادرکھی تھی

متى وضعوا أساسها؟
وضعوا أساسهاقبل قرن و ثلاثين عاما
 اس کی بنیاد یک سو تیس سال پہلے رکھی تھی

أيطلب العلم فيها عدد كبير من الطلاب؟ 
نعم يطلب فيها العلم عدد كبير من الطلاب
ہاں، وہاں طلبہ کی بڑی تعداد علم حاصل کرتی ہے

 بعد أخذ العلم إلى أين يرجعون؟
بعد أخذ العلم يرجعون الى أوطانهم
یہ طلبہ حصول علم کے بعد اپنے وطن لوٹ جاتے ہیں

من يفرح بهم في أوطانهم ؟
یفرح بهم أسرتهم و أقاربهم
 ان کے گھر والے اور ان کے عزیز واقارب ان کے وطن میں ان سے خوش ہوتے ہیں

أفي دار العلوم أساتذة غلاظ شداد و مربون غير صالحين؟
لا في دار العلوم أساتذة عطوفون و مربون صالحون،  
نہیں دار العلوم میں مہربان اساتہ اور نیک تربیت کرنے والے ہیں

أفيها مساجد غير جميلة؟
 لا فيها مساجد جميلة
نہیں ، اس میں خوب صورت مسجد میں ہیں

أفيها فصول لا واسعة؟
لا فيها فصول واسعة، 
نہیں، اور اس میں کشاد درس گا ہیں ہیں

 أفيها خزانات قصيرة للماء؟
لا، فيها خزانات شامخة للماء
نہیں اس میں اونچی اونچی پانی ٹنکیاں ہیں

أفيها مساكن قليلة للطلاب والأساتذة ؟
لا فيها مساكن كثيرة للطلاب و للأساتذة
نہیں، اس میں طلبہ اور اساتذہ کے بہت سے ہاسٹل ہیں

أفيها مكتب أو مكتبان؟
لا فيها مكاتبُ مختلفةٌ كثيرةٌ
نہیں، اس میں مختلف قسم کے بہت سے دفاتر ہیں

أفيها بوابة أوبوابتان؟
لا فيها بوابات كثيرة
نہیں، اس میں بہت سے بڑے دروازے ہیں

أفيها حدائق يابسة؟ أفيها أشجار قبيحة؟ 
لا فيها حدائق خضراء وأشجار رائعة
نہیں اس میں ہرے بھرے باغات اورشاندار درخت ہیں

أفيها مبان صغيرة ؟ أفيها دار ضيافة بسيطة ؟
لا، فيها مبان شامخة و دار ضيافة جذابة
نہیں اس میں بہت سی اونچی بلڈنگیں اور پر کشش مہمان خانے ہیں 

أفيها طلاب غير مجتهدین ؟
 لا فیھا طلاب مجتهدون
نہیں اس میں محنتی طلبہ ہیں




عربی میں ترجمہ کیجیے

یہ یونیورسیٹی ساری یونیورسیٹیوں سے بڑی ہے
ھذه الجامعة أكبر من جميع الجامعات،    
یہ درخت اس درخت سےلمبا ہے ۔
هذا الشجر أطول من ذلك الشجر،
یہ طالب علم اس طالب علم سے نیک ہے ۔
هذا التلميذ أصلح من ذلك التلميذ،
کیا تم نے دارالعلوم دیو بند کی بنیاد رکھی تھی ؟
هل أنت وضعت أساس دارالعلوم دیوبند ؟
نہیں ، نیک اور متقی علماء نے رکھی تھی ۔
لا، وضع (الأساس) العلماء الصالحون الأتقياء، 
کیاسلمی اس مدر سے میں علم حاصل کرتی ہے؟
هل سلمى تطلب العلم في هذه المدرسة؟     
کیارشیدہ نے بھی یہاں علم حاصل کیا؟
و هل أخذت رشيدة أيضا العلم عن هذه الدار ؟
کیاتم دونوں نے یہاں علم حاصل کیا؟
هل أنتما طلبتما العلم فيها؟
یہاں کون لوگ علم حاصل کر تے ہیں؟
من يأخذون العلم عنها؟
کیارشید ہ ، خالد اور رابعہ اس مدر سے میں علم حاصل کرتی ہیں؟
هل رشیدة و خالدة و رابعة يطلبن العلم في هذه المدرسة؟
اے لڑ کیو! کیاتم سب یہاں علم حاصل کرتی ہو؟
أيها البنات! هل أنتن تطلبن العلم فيها،
سعد اتم نے کہاں علم حاصل کیا ہے ؟
يا سعد! أين طلبت العلم؟    
نبیل اور کمال تم دونوں نے اس یو نیورسٹی میں علم حاصل کیا ہے؟
يا نبيل و كمال هل طلبتما العلم في هذه الجامعة ؟ 
یہ دونوں لڑکیاں تو اس مذہبی کالج میں علم حاصل کر رہی ہیں۔
أما هاتان البنتان فتأخذان العلم عن تلك الكلية الدينية،
میں یہاں سے علم تفسیر علم منطق علم حساب حاصل کرنے کی خواہش رکھتا ہوں ۔
أنا أرغب في أخذ علم التفسير، و علم المنطق، و علم الحساب عنها،
ہم دونوں نے اس مدرسے سے دینی مسائل حاصل کیے؟ 
هل أخذنا المسائل الدينية عن هذه المدرسة.
ہماری بہنوں نے اس عالم سے فتوی حاصل کیا۔
أخواتنا أخذن الفتوى عن ذلك العالم، 
ہم سبھوں نے ان علماء کے مواعظ سننے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔
ما تركنا فرصةً للسماع إلى مواعظ أولئك العلماء،    
کون سامدرسہ دین کا مضبوط قلعہ ہے ۔
أي مدرسة قلعة منيعة للدين؟
کس مدرسے کے علماء دینی معاملات کو دیگر لوگوں سے زیادہ جانتے ہیں؟
علماء أي مدرسة أعلم بأمور الدين من غيرهم؟
کیا تم لوگ فقہ کو مجھ سے زیادہ جانتے ہو؟
هل أنتم أعلم بالفقه مني؟
کیارشیدہ اور خالدہ پکانے کو اپنی والدہ سے زیادہ جانتی ہیں؟
هل رشيدة و خالدة أعلم الطباخة من أمهما

Comments

  1. سر باقی کے اسباق نہیں ہیں ؟
    اس کتاب میں ۳۳ اسباق ہیں

    ReplyDelete

Post a Comment