مفتاح العربیۃ دوم الدرس الرابع والعشرون Miftah - ul - Arabiyyah : 2 Lesson :24

مفتاح العربیۃ دوم ڈاؤن لوڈ کریں


الدرس الرابع و العشرون

ياراشد !
لا تلعب بالكتاب، 
راشد تم کتاب سے مت کھیلو، 
ولا تقذفه كالكرة، 
اور اسے گیند کی طرح مت پھینک،   
ولا تكسل في القراءة و الكتابة، 
لکھائی پڑھائی میں سستی نہ کرو
ولا تفرخ بمصيبة أحدٍ، 
کسی کی مصیبت پر خوش نہ ہو، 
ولا تضحك على مسلم، 
اور کسی مسلمان پر نہ ہنسو،
ولا تغفل عن الصلاة وتلاوة القرآن، 
نماز اور قرآن کی تلاوت میں غفلت نہ کرو / نماز اور قرآن کی تلاوت سے غفلت نہ برتو ،
ولا تدفع عمل اليوم للغد، 
آج کا کام کل پر نہ ٹال 
ولا تخرج من الفضل خلال الدرس.
 اور سبق کے بیچ میں درس گاہ سے مت نکلو


أيتها التلميدة!
لا تنهضي من النوم متأخرةً ، 
طالبہ! تم دیر سے نیند سے بیدار نہ ہو، 
ولا تمزحي كثيرًا، فإن كثرة المزاح سبب في الخصام . 
اور زیادہ ہنسی مذاق مت کرو، اس لیے کہ زیادہ ہنسی مذاق جھگڑے کا سبب ہوتا ہے، 
ولا تحزني؛ فإن الله مع المؤمنين. 
اور غم مت کرو؛ اس لیے کہ اللہ ایمان والوں کے ساتھ ہیں، 
ولا ترقدي وقت العمل، 
کام کے وقت مت سو 
ولا تعملي وقت الرقاد، 
اور سونے کے وقت کام نہ کرو، 
ولا تقرئي قصةً ماجنةً
اور کوئی فحش کہانی مت پڑھو
يا أيها التلميذان!
لا تلعبا مع الزملاء الفاسدين، 
تم دونوں طلبہ فسادی ساتھیوں کے ساتھ مت کھیلو، 
ولا تصحبا أصدقاء السوء، 
اور برے لڑکوں کے ساتھ مت رہو، 
ولا تعبدا غير الله 
اور خدا کے علاوہ کی عبادت نہ کرو ، 
ولا تبذلا أوقاتكما إلا في أفعال الخير، 
اپنے اوقات مت لگاؤ مگر خیر کے کاموں میں، / اپنے اوقات صرف اچھے کاموں میں لگاؤ، 
ولا تذهبا إلى السوق إلا عند الضرورة، 
اور ضرورت کے وقت ہی بازار جاؤ / اور بازار مت جاؤ مگر ضرورت کے وقت، 
و ابدءا بالسّلام على كل أحد 
ہر ایک کو سلام کرنے میں پہل کرو، 
ولا تشتما أحدًا؛ فإن ذلك عادة سيئة، 
اور کسی کو گالی نہ دو؛ اس لیے کہ یہ ایک بری عادت ہے، 
ولا تظلما أحدًا.
اور کسی پر ظلم نہ کرو



أيتها الطالبتان ! 
لا تطبخا الطعام في إناء غير نظيف ، 
تم دونوں طالبات گندے برتن میں کھانا مت بناؤ / صاف برتن کے علاوہ میں کھانا مت بناؤ،   
ولا تقرءا الدرس الجديد إلا بعد حفظ الدرس القديم ، 
پرانے سبق کو یاد کرنے کے بعد ہی نیا سبق پڑھو / نیا سبق مت پڑھو مگر پرانے سبق کو یاد کرنے کے بعد، 
ولا تذهبا إلى بيوت الزميلات كثيرًا؛ فإن ذلك سبب في ضياع الأوقات. 
ساتھیوں کے گھروں کو زیادہ مت جاؤ؛ اس لیے کہ یہ اوقات کے ضائع ہونے کا ذریعہ ہے،
ولا تجلسا إلى النساء الفاسدات. 
خراب عورتوں کے پاس مت بیٹھو،
ولا تصحبا الزميلات المتحررات، فإن ذلك سبب إلى فساد الدين. 
اور آزاد خیال ساتھیوں کے ساتھ مت رہو، کیوں کہ یہ دین میں بگاڑ کا سبب ہے


أيها الأولاد!
أعبدوا الله وحدہ 
لڑکوں! تم لوگ صرف اللہ کی عبادت کرو  
و لا تعبدوا القبور، 
اور قبروں کی پوجا مت کرو 
ولاتسجدوا للأضرحة ولا للشمس ولا للقمر، ولا للإنسان ولاللشجر و لا للحجر 
اور مزاروں کو سجدہ نہ کروں ، اور نہ سورج کو، نہ چاند کو، نہ انسان کو، نہ درخت کو اور نہ ہی پتھر کو سجدہ کرو
فإن الله وحده خلقكم و رزقكم من الطيبات. 
اس لیے کہ صرف اللہ نے تمہیں پیدا کیا ہے اور پاک چیزوں سے تمہیں رزق دیا ہے، 
و الصّلاة طريق النجاة؛ فلا تتركوها أبدًا. 
نماز نجات کا راستہ ہے، لہذا تم اسے کبھی مت چھوڑو،
والعلم عماد النجاح في الدنيا والآخرة؛ فلا تكسلُوا في الحصول عليه، 
اور علم دنیا و آخرت میں کامیابی کی بنیاد ہے؛ لہذا اس کے حاصل کرنے میں تم لوگ سستی مت کرو، 
ولا تذهبوا إلى | المدرسة متأخرين. 
اور دیر سے مدرسے مت جایا کرو


أيتها التلميذات !
افعلن الخير 
طالبات! آپ لوگ بھلائی کے کام کریں، 
ولا تشربن ماءً غير نظيف؛ فإنّه سبب في المرض، 
اور ناصاف پانی نہ پییں، کیوں کہ یہ بیماری کا ذریعہ ہے، 
و لا تضربن الإخوة الصغار، 
چھوٹے بھائیوں کی پٹائی نہ کریں / نہ ماریں ، 
ولا تحقرن الفقراء والمساكين، 
فقیر اور مسکین لوگوں کو حقیر نہ سمجھیں / کم تر نہ جانیں. 
ولا تظلمن الأجراء و العمال؛ فالإسلام منع المسلمين عن ذلك 
اجیروں اور مزدوروں پر ظلم نہ کرو، اس لیے کہ اسلام نے مسلمانوں کو ان چیزوں سے روکا ہے، 
و انصرن المحتاجين و العجزة، فإن ذلك سبب قوي في رضا الله. 
لاچاروں اور ضرورت مندوں کی مدد کریں ؛ اس لیے کہ یہ اللہ کی رضا مندی کا ایک مضبوط ذریعہ ہے، 
ولا تقذفن القمامات على الطرق، لأن ذلك سبب في أذى النّاس، 
راستوں پر کچرے نہ پھینکیں، کیوں کہ یہ لوگوں کی تکلیف کا سبب بنتے ہیں، 
ولا تتركن الكناسة في البيت.
کوڑا کرکٹ گھر میں نہ چھوڑیں



مشق ( الف )

لا تلعب
( تم مت کھیلو)
لاتلعبا
( تم دونوں مت کھیلو) 
لا تلعبوا
(تم سب مت کھیلو) 


لاتلعبي
( تم ایک عورت مت کھیلو)
 لاتلعبا
 ( تم دونوں عورتیں مت کھیلو) 
لاتلعبن
(تم سب عورتیں مت کھیلو)
 نچے لکھے ہوۓ افعال مضارع کا پہلے تو موجودہ شکل میں اردو میں ترجمہ کیجے، پھر فعل نہی میں تبدیل کر کے ترجمہ کیے اور اعراب وترجمے کے ساتھ اپنی کاپی میں لکھیے: 
تسرق تسرقان تسرقون تسرقين تسرقان تسرقن 
لا تسرق، لا تسرقا، لا تسرقوا، لا تسرقي، لا تسرقا، لا تسرقن
تو ایک لڑکا چوری مت کر، تم دونوں لڑکے چوری مت کرو، تم سب لڑکے مت چوری کرو، تو ایک لڑکی چوری مت کر، تم دونوں لڑکیاں چوری نہ کرو، تم لڑکیاں چوری مت کرو 

تكذب تكذبان تكذبون تكذبين تكذبان تكذبن 
لا تكذب، لا تكذبا، لا تكذبوا، لا تكذبي، لا تكذبا، لا تكذبن 
تو جھوٹ مت بول، تم دونوں جھوٹ مت بولو، تم سب لوگ جھوٹ مت بولو، تو جھوٹ مت بول تم دونوں لڑکیاں جھوٹ مت بولو، تم سب عورتیں جھوٹ مت بولو

تخرج تخرجان تخرجون تخرجين تخرجان تخرجن
لا تخرج، لا تخرجا، لا تخرجوا، لا تخرجي، لا تخرجا، لا تخرجن
تو ایک آدمی مت نکل، تم دونوں لوگ مت نکلو، تم سب لوگ مت نکلو ، آپ ایک محترمہ نہ نکلیں، آپ دونوں لڑکیاں نہ نکلیں، آپ سب خواتین نہ نکلیں




مشق ( ب )


تجهل، تجهلانِ، تجهلون، تجهلينَ، تجهلانِ، تجهلن
لا تجهل، لا تجهلا، لا تجهلوا، لا تجهلي، لا تجهلا، لا تجهلن
تم ایک مرد نا واقف نہ رہو ، تم دونوں لڑکے جاہل مت بنو، تم سب لوگ نا واقف نہ رہو، تو ایک لڑکی جاہل نہ بن، تم دونوں لڑکیاں جاہل نہ رہو، تم سب عورتیں نا واقف نہ رہو

تبخل،تبخلانِ، تبخلونَ، تبخلينَ، تبخلانِ ، تبخلن
لا تبخل،لا تبخلا، لا تبخلوا، لا تبخلي، لا تبخلا، لا تبخلن
تو بخیل مت بن، تم دونوں لڑکے بخالت نہ کرو، تم سب مرد بخل نہ کرو، تو ایک لڑکی بخالت سے کام نہ لے، تم دونوں لڑکیاں بخل نہ کرو، تم سب لڑکیاں بخیل نہ بنو

تحرص، تحرصانِ، تحرصونَ، تحرصينَ، تحرصانِ، تحرصن
لا تحرص، لا تحرصا، لا تحرصوا، لا تحرصي، لا تحرصا، لا تحرصن
تو خواہش نہ کر، تم دونوں خواہش نہ کرو، تم سب لوگ حرص نہ کرو، تو ایک لڑکی خواہش مت کر، تم دونوں لڑکیاں خواہش نہ کرو، تم سب لڑکیاں حرص نہ کرو

تطمع، تطمعانِ، تطمعونَ، تطمعينَ، تطمعانِ، تطمعن
لا تطمع، لا تطمعا، لا تطمعوا، لا تطمعي، لا تطمعا، لا تطمعن
تو ایک لڑکا لالچ نہ کر ، تم دونوں لڑکے لالچ مت کرو، تم سب لڑکے لالچ نہ کرو، تو ایک لڑکی لالچ مت کر، تم دونوں لڑکیاں لالچ نہ کرو، تم سب لڑکیاں لالچی نہ بنو

تحسد، تحسدانِ، تحسدونَ، تحسدينَ، تحسدانِ، تحسدن
لا تحسد، لا تحسدا، لا تحسدوا، لا تحسدي، لا تحسدا، لا تحسدن
تو حسد مت کر، تم دونوں حسد مت کرو، تم سب حسد نہ کرو، تو ایک لڑکی حسد نہ کر، تم دونوں لڑکیاں حسد نہ کرو، آپ سب لڑکیاں حسد نہ کریں

تبغض، تبغضانِ، تبغضون، تبغضين، تبغضان، تبغضن
لا تبغض، لا تبغضا، لا تبغضوا، لا تبغضي، لا تبغضا، لا تبغضن
تو ایک لڑکا نفرت نہ کر، تم دونوں لڑکے نفرت نہ کرو، آپ سب لوگ بغض نہ کریں، تو ایک لڑکی نفرت مت کر، تم دونوں لڑکیاں نفرت نہ کرو، تم سب عورتیں بغض نہ کریں

تكرهُ، تكرهانِ، تكرهونَ، تكرهينَ، تكرهانِ، تكرهن
لا تكره، لا تكرها، لا تكرهوا، لا تكرهي، لا تكرها، لا تكرهن
تو نا پسند نہ کر، تم دونوں نا پسند نہ کرو، تم سب لوگ ناپسند نہ کرو، تو ایک لڑکی نا پسند نہ کر، تم دونوں لڑکیاں نا پسند نہ کرو، آپ سب خواتین نا پسند نہ کریں

تبطرُ، تبطرانِ تبطرون، تبطرين،   تبطرانِ، تبطرن
لا تبطر، لا تبطرا، لا تبطروا،لا تبطري ، لاتبطرا،لا تبطرن
تو بد مست نہ ہو، تم دونوں بد مستی نہ کرو، تم سب لوگ مدہوش نہ ہو، تو ایک لڑکی بد مست نہ ہو، تم دونوں لڑکیاں بد مست نہ ہو، تم سب لڑکیاں بد مست نہ ہو






مندرجہ ذیل جملوں کا پہلے موجود شکل میں ترجمہ کیے، پھر ان کے افعال کو فعل امر میں تبدیل کر کے اورفعل امر کے ساتھ بھی اردو میں ترجمہ کیے:


 تقرب من السوق وتذهب إليها وتأخذ منها الحوائج.
تم بازار سے قریب ہوتے ہو، وہاں جاتے ہو اور وہاں سے ضرورت کی چیزیں لیتے ہو
 اقرب من السوق و اذهب إليها و خذ منها الحوائج 
تم بازار سے قریب ہو، وہاں جاؤ اور وہاں سے ضرورت کی چیزیں لو 

تبعدين عن المدرسة وتذهبين إليها متأخرة. 
تم اسکول سے دور ہو گی اور وہاں دیر سے جاؤ گی 
ابعدي عن المدرسة و اذهبي إليها متأخرة. 
تم اسکول سے دور ہو جاؤ اور وہاں دیر سے جاؤ 

تخرجون إلى الميدان مساء وتلعبون طويلا وترجعون
إلى البيت متأخرين .
تم لوگ شام میں میدان کی طرف نکلتے ہو اور لمبا کھیلتے ہو اور تاخیر سے گھر لوٹتے ہو 
اخرجوا إلى الميدان مساء و العبوا طويلا و ارجعوا إلى البيت متأخرين
تم لوگ شام میں میدان کی طرف نکلو اور لمبا کھیلو اور تاخیر سے گھر لوٹو

ترقدن خلال الدرس وتغفلن عن شرح الأستاذ. ولا تفهمن الدرس وتفشلن في الامتحان .
تم سب لڑکیاں سبق کے دوران سوتی ہو اور استاد کی تقریر سے غافل رہتی ہو اور سبق نہیں سمجھتی ہو اور اور امتحان میں فیل ہو جاتی ہو 
ارقدن خلال الدرس واغفلن عن شرح الأستاذ. وافهمن الدرس وافشلن في الامتحان
تم سب لڑکیاں سبق کے دوران سو جاؤ اور استاد کی تقریر سے غافل رہو اور سبق سمجھو( اور سبق مت سمجھو) اور اور امتحان میں فیل ہو جاؤ 

ترغبان في الأطعمة اللذيذة وتبذلان الأوقات في الحصول عليها و تصر فان فيها مبالغ كثيرة.
تم دونوں ٹیسٹی کھانوں کا شوق رکھتے ہو ، اور اسے (مزیدار کھانے) حاصل کرنے کے لیے اوقات لگاتے ہو اور اس میں بہت سارے روپے خرچ کرتے ہو 
ارغبا في الأطعمة اللذيذة وابذلا الأوقات في الحصول عليها و اصرفا فيها مبالغ كثيرة
تم دونوں لذيذ کھانوں کا شوق رکھو ، اور اسے (مزیدار کھانے) حاصل کرنے کے لیے اوقات صرف کرو اور اس میں بہت سارے روپے خرچ کرو 

يا رقية و فوزية ! تحرصان على الموضة الحديثة و تطمعان في الزينة الزائدة، 
رقیہ اور فوزیہ! تم دونوں نئے فیشن کی خواہش رکھتی ہو اور کثرت زیب و زینت ( ہیوی میک اپ) کی تمنا کرتی ہو / لالچ کرتی ہو 
يا رقية و فوزية ! احرصا على الموضة الحديثة و اطمعا في الزينة الزائدة
رقیہ اور فوزیہ! تم دونوں نئے فیشن کی خواہش کرو اور کثرت زیب و زینت ( ہیوی میک اپ) کا لالچ کرو 

و تصحبان الزميلات المتحررات، و تغفلان عن الدراسة
اور تم دونوں آزاد خیال ساتھیوں کے ساتھ رہتی ہو اور پڑھائی سے غافل رہتی ہو 
و اصحبا الزميلات المتحررات، و اغفلا عن الدراسة
اور تم دونوں آزاد خیال ساتھیوں کے ساتھ رہو اور پڑھائی سے غافل رہو. 

 و تقدمان المدرسة متأخرتين ، وتدخلان الفصل بعد الزميلات المجتهدات
اور تم دونوں لیٹ سے مدرسے آتی ہو، اور محنتی ساتھیوں کے بعد درس گاہ میں داخل ہوتی ہو 
 و اقدما المدرسة متأخرتين ، وادخلا الفصل بعد الزميلات المجتهدات
اور تم دونوں لیٹ سے مدرسے آؤ ، اور محنتی ساتھیوں کے بعد درس گاہ میں داخل ہوا کرو 



عربی میں ترجمہ کیجیے

اے لوگو! تم ایک خدا کے بندے ہو لہذا اسی کی عبادت کرو، بتوں کی  عبادت نہ کرو 
ايھا الناس! أنتم عبادُ الله وحده فاعبدُوا اللهَ وحدَهُ. و لا تعبدوا الأصنامَ .
 انسان تمہاری طرح مجبور ہے لہذا اس سے کچھ نہ مانگو،صرف خدا سے مانگو۔ 
 الإنسانُ عاجزٌ مثلك فلاتسأله شيئاً اسألِْ اللهَ وحدَهُ،
دیر سے مدر سے مت آؤ۔
لاتقدم المدرسةَ متأخراً
رشید ! تم کھیل کود کو مشغله نہ بناؤ، پڑھائی لکھائی کومشغلہ بناؤ۔
يا رشيد ! لاتجعل اللعبَ شغلاً ، اجعل القراءةَ و الكتابةَ شُغْلاً .
رشیدہ تم ہر کام اپنے وقت پر کرو اور آج کا کام کل پرمت ڈالو، 
يا رشيدة ! افعلي كلَّ عملٍ على الميعادِ و لا تدفعي عملَ اليومِ للغدِ. 
تم لوگ جھوٹی عزت کے دل دادہ نہ بنو۔
لا تحرصوا على العز الكاذب.
اے طالب علموا پڑھنے کے وقت مت سوؤ اور سونے کے وقت مت پڑھو ۔
أيھا الطلاب ! لا ترقدوا وقت القراءة و لا تقرؤوا وقت الرقاد
رشید ہ سلمی اور نبیلہ تم لوگ کسی نعمت پرنہ اتراؤ اس لیے کہ یہ خدا کی طرف سے ہے تمہاری طرف سے نہیں ہے۔
يا رشيدة و سلمی و نبيلة ! لا تبطرن على نعمة؛ لأن ذلك من الله ، لا منكن 
خالد ہ اور شکیلہ !استانی کے سامنے نہ ہنسا کرو، یہ خلاف ادب ہے ۔ کسی کی کوئی چیز بلا اجازت نہ لو ۔
يا خالدۃُ و شکیلةُ ! لاتضحکا امامَ المعلمةِ ، فذلك خلافُ الادبِ ، و لا تاخذا شیئاً لاحدٍ الا باذنه
سعد اور نبیل ! تمہیں یہ تو معلوم ہے کہ خدا ایک ہے ،تو اسی کی پرستش کرو، 
یا سعد و نبيل! تعلمان أن الله أحد فاعبداہ وحدہ 
شیطان کی پرستش نہ کرو، وہ انسان کا کھلا دشمن ہے ۔
و لا تعبدا الشيطان، هو عدو مبين للإنسان.
اے طالبات! اپنی سہیلیوں کے ساتھ محبت سے رہو، بغض وکراہت کے ساتھ نہ ر ہو۔
أيتھا التلميذات! اصحبن الزميلات بالمودة، و لا تصحبن بالبغض و الكراهة 
ساتھیوں! خوش رہو، رنجیدہ مت ہو؛ اس لیے کہ خداتمہارے ساتھ ہے 
أيھا الزملاء افرحوا و لاتخزنوا فإن الله معكم 
لوگوں کا مال ناحق مت کھاؤ۔
و لا تأكلوا أموال الناس بالباطل
بہنوں! محسنوں کو پہچانو اوران کی ناشکری نہ کرو۔ 
 أيتھالأخوات ! إعرفن المحسنين و لا تكفرنهم .
اچھی کتابیں پڑھو، فحش کتابیں مت پڑھو۔
 إقرَأنَ الكتبَ الجيدةَ ، و لاتقرأن الكتبَ الماجنةَ
پیارے بچو! والد ین کا تمہارے اوپر بڑا احسان ہے، 
يا أيھا الأطفال ! فضل الوالدين عليكم كبير . 
اس لیے اپنے رب سے ان کے لیے بھلائی مانگو، 
فاسألوا ربكم العافية لهما . 
ان کے حق سے غفلت نہ برتو ۔ 
و لاتغفلوا عن حقوقهما 
کبھی جھوٹ نہ بولو، ہمیشہ سچ بولو ۔ 
لا تكذبوا أبداً و اصدُقوا دائماً 
اس قلم سے لکھو، اس پنسل سے مت لکھو۔ 
أكتبوا بهذا القلم و لاتكتبوا بذلك المرسام . 
نبی ﷺ  کاحق جانو اور ان کی باتوں پرعمل کرو؛ 
اعلموا حق النبي ﷺ و اعملوابأوامره 
اس لیے کہ ان کی باتوں پر عمل کرناہی کامیابی کی راہ ہے۔
 لأن طريق النجاح ليس إلا بالعمل بأوامره

Comments

Post a Comment