مفتاح العربیۃ دوم الدرس الثالث والعشرون Miftah - ul - Arabiyyah : 2 Lesson :23






مفتاح العربیۃ دوم الدرس الثالث و العشرون 

ترجمہ

 

يا أخي نبیل !
قرب میعاد المدرسة فادخل الحام وَ اغسل وجهك ، و کل الفطور، واشرب الشاي أو البن، والبس الزي المدرسي، وانزل إلى الشارع. واركب حافلة المدرسة مع أصدقائك واحضر المدرسة في الميعاد

ارے بھائی نبیل ! 

مدرسے کا وقت ہوا چاہتا ہے ،غسل خانے جاؤ ، اپنا منھ دھوؤ ، اور ناشتہ کر لو ، اور چائے یا کافی پی لو ۔ اسکول ڈریس پہن لو ۔اور سڑک پر اتر جاؤ ، اپنے دوستوں کے ساتھ اسکول بس پر سوار ہو جاؤ اور وقت پر مدرسے پہنچو 

یا أختی سعاد
جلست الجدۃ و الأم حول المادة فاجلسي إليها أنت بسرعة. وكلي الفطور،
و اشربي الشأي أو البن و انهضي من حول المائدة بعجلة، والبسي الزي المدرسي، و ادخلي حافلة المدرسة ، واحضري المدرسة مع زميلاتك على الميعاد 

ارے بہن سلمیٰ ! 

دادی اور امی دسترخوان پر بیٹھ گئیں ، تم جلدی اس پر بیٹھو اور ناشتہ کرو چائے یا کافی پی لو ، اور جلدی دسترخوان سے اٹھ کر اسکول ڈریس پہن لو ، اور اسکول بس میں جاؤ اور اپنی ساتھیوں کے ساتھ وقت پر مدرسے پہنچو 

یا خالد وسعيد !

اذهبا إلى الجنينة واقطفا زهرة متفتحة ، واخضرا بها إلى معلم العربية ؛ لأنه يفرح بها كثيرا ؛ ثم اذهبا إلى المحطة واحصلا على تذكرتين لدهلي واخضرا بهما إلي ثم ادخلا قاعة الحفلة و اسمعا خطب العلماء، واعملا بالمواعظ الجيدة

خالد ، سعید ! 

تم دونوں باغیچے جاؤ، ایک کھلا ہوا پھول توڑو اوراسے لے کر عربی کے استاذ صاحب کو دے دو ۔ اس لیے کہ وہ اس سے بہت خوش ہوتے ہیں ۔ پھر تم دونوں اسٹیشن جا کر دہلی کے دو ٹکٹ لے لو ، اور انھیں میرے پاس لاؤ ، پھر جلسہ ہال میں جاکر علماءکی تقریریں سنو اور عمدہ نصیحتوں پر عمل کرو ۔

يا سالم وسعد و ساجد !
ادخلوا الفصل دائما على الميعاد واجلسوا فيه بأدب و احترام ، واقروا الدرس بجد ونشاط، و اكتبوا أقوال الأستاذ في دفاتركم و اخرجوا من المدرسة بجديةو اركبوا الحافلة مع الزملاء بحب وتعاون و ارجعوا إلى بيوتكم بسلام

سالم ، سعد اور ساجد ! 

ہمیشہ وقت پر درس گاہ میں داخل ہوا کرو اور اس میں ادب و احترام کے ساتھ بیٹھ جاو ، اور محنت و چستی سے سبق پڑھو ، اور استاذ کی باتیں اپنی کاپیوں میں لکھو ، اور سنجیدگی کے ساتھ مدرسے سے نکلو ، اور ساتھیوں کے ساتھ محبت و تعاون بس پر سوار ہوکر اپنے گھروں کو سلامتی کے ساتھ لوٹ آؤ 

یا رشیدة و سعيدة و ساجدة!
احفظن دروس كل يوم، واكتبن الواجبات المنزلية في كراساتكن ، و اصحبن دائما الزميلاتِ المجتهدات..
و اجلسن أيضا إلى العجائز الصالحات. واسمعن نصائحهن و اعملن بها و ابذلن الأوقات في القراءة الكتابة ثم في العبادة والتلاوة، لا في اللهو واللعب

رشیدہ ، سعیدہ اور ساجدہ !

تم لوگ روز کے اسباق یاد کرو ، اور اپنی کاپیوں میں ہوم ورکس لکھ لو اور ہمیشہ محنتی ساتھیوں کے ساتھ رہو ۔ اور نیک بوڑھیوں کے پاس بھی بیٹھو ، اور ان کی نصیحتوں کو سن کر ان پر عمل کرو ، لکھائی پڑھائی ، پھر عبادت و تلاوت میں اوقات خرچ کرو ، نہ کہ کھیل کود میں 




مشق الف 

تعبد 

آپ عبادت کرتے ہیں

تعبدان

 آپ دونوں عبادت کرتے ہیں 

 تعبدون

آپ سب لوگ عبادت کرتے ہیں

تعيدين

آپ عبادت کرتی ہیں

تعبدان

آپ دونوں عبادت کرتی ہیں

تعبدن

آپ سب عبادت کرتی ہیں


امر



اُعبُد

آپ ( ایک مرد) عبادت کیجئے

 اُعبُدا

 آپ دونوں ( مرد ) عبادت کیجئے

اُعبُدوا

 آپ سب حضرات عبادت کیجئے

اُعبُدي

آپ محترمہ عبادت کریں

اُعبُدا

 آپ دونوں عورتیں عبادت کریں

اُعبُدنَ

آپ سب خواتین عبادت کریں



تسجد

تم  (ایک لڑکے ) سجدہ کرتے ہو

 تسجدان

، تم دونوں لڑکے سجدہ کرتے ہو

تسجدون

تم سب لڑکے سجدہ کرتے ہو

تسجدين

تو ایک لڑکی سجدہ کرتی ہے

تسجدان

تم دونوں لڑکیاں سجدہ کرتی ہو

تسجدن

 تم سب لڑکیاں سجدہ کرتی ہو


امر


اُسجُد

تم  (ایک لڑکے )سجدہ کرو

 اُسجُدا

تم دونوں لڑکے سجدہ کرو

 اُسجُدوا

تم سب لڑکے سجدہ کرو

اُسجُدي

تو ایک لڑکی سجدہ کر

اُسجُدا

تم دونوں لڑکیاں سجدہ کرو

اُسجُدنَ

تم سب لڑکیاں سجدہ کرو



تمنع

آپ روکتے ہیں

 تمنعان

آپ دونوں روکتے ہیں

تمنعون

آپ سب روکتے ہیں

تمنعين

آپ روکتی ہیں

 تمنعانِ

آپ دونوں روکتی ہیں

تمنعن

آپ سب بروکتی ہیں


امر


اِمنع

آپ روکیے

اِمنعا

آپ دونوں انکار کیجیے

اِمنعوا

آپ سب بچے روکیں

اِمنعي

آپ ایک( عورت) روکیے

اِمنعا

آپ دونوں عورتیں روکیں

اِمنَعنَ

آپ سب عورتیں روک دیں



مشق ب

تَشهَد

تم گواہی دیتے ہو

تَشهَدانِ

تم دونوں گواہی دیتے ہو

تَشهَدونَ

تم سب گواہی دیتے ہو

تَشهَدِينَ

تم گواہی دیتی ہو

تَشهَدانِ

تم دونوں گواہی دیتی ہو


تَشهَدنَ

 تم سب گواہی دیتی ہو


اشهَد

تو ایک لڑکا گواہی دے

اشهَدا

تم دونوں لڑکے گواہی دو

اشهَدوا

تم سب لوگ گواہی دو

اشهَدِي

تو ایک لڑکی گواہی دے

اِشهَدَا

تم دونوں لڑکیاں گواہی دو

اشهَدنَ

تم سب لڑکیاں گواہی دو


تَسمَع

تو سنتا ہے

تَسمَعانِ

تم دونوں سنتے ہو

تَسمَعونَ

تم سب سنتے ہو

تَسمَعينَ

تم سنتی ہو

تَسمَعانِ

تم دونوں سنتی ہو

تَسمَعنَ

تم سب سنتی ہو


اسمَع

تو ایک لڑکا سن

اسمَعا، 

تم دونوں لڑکے سنو

اسمَعوا، 

تم سب لڑکے سنو

اسمَعِي، 

تو ایک لڑکی سن

اسمَعا، 

تم دونوں لڑکیاں سنو

اسمَعنَ
تم سب لڑکیاں سنو



تَبدَأ

آپ شروع کرتے ہیں

تَبدَآنِ

آپ دونوں شروع کرتے ہیں

تَبدَؤونَ

آپ سب لوگ شروع کرتے ہیں

تَبدَئين

آپ شروع کرتی ہیں

تَبدآنِ

آپ دونوں شروع کرتی ہیں، 

تَبدَأنَ

آپ سب شروع کرتی ہیں

ابدَأ

آپ آغاز کریں

ابدَآ

تم دونوں لڑکے شروع کرو

ابدَأوا

تم سب لوگ شروع کرو

ابدَئي

تو ایک لڑکی شروع کر

ابدَآ

تم دونوں لڑکیاں شروع کرو

ابدَأنَ

آپ سب خواتین آغاز کریں


تَغفِر

تو معاف کرتا ہے

تَغفِران

تم دونوں معاف کرتے ہو

تَغفِرونَ

تم سب معاف کرتے ہو

تَغفِرين

تو معاف کرتی ہے

تَغفِرانِ

تم دونوں معاف کرتی ہو

تَغفِرنَ

تم سب معاف کرتی ہو

اغفِر

تو معاف کر

اغفِرا

تم دونوں معاف کرو

اغفِروا

تم سب لوگ معاف کرو

اغفِرِي

تو ایک لڑکی معاف کر

اغفِرا

تم دونوں لڑکیاں معاف کرو

اغفِرنَ

تم سب لڑکیاں معاف کرو


تَحلِفُ

تو قسم کھاتا ہے

تَحلِفانِ

تم دونوں قسم کھاتے ہو

تَحلِفونَ

تم سب لوگ قسم کھاتے ہو

تَحلِفِينَ

تم قسم کھاتی ہو

تَحلِفانِ

 تم دونوں قسم کھاتی ہو

تَحلِفنَ

تم سب قسم کھاتی ہو


احلِف، 

تو قسم کھا، 

احلِفا،

تم دونوں قسم کھاؤ

احلِفوا

تم سب قسم کھاؤ

احلِفِي

تو ایک لڑکی قسم کھا

احلِفا، 

تم دونوں لڑکیاں قسم کھاؤ

احلِفنَ

تم سب لڑکیاں قسم کھاؤ


مشق ج

تَحْمَدُ اللّٰہَ وتَسْاَلَہُ حاجَتَکَ

تم (ایک مرد) الّٰلہ کی تعریف کرتے ہو اور اس سے اپنی حاجت مانگتے ہو 

اِحْمَدْاللّٰہَ واسْاَلْہٗ حاجَتَکَ

تم (ایک مرد) الّٰلہ کی تعریف کرو اور اس سے اپنی حاجت مانگو 

تَقْرَئِیْنَ درسَکِ ، وَ تَحْفَظِیْنَہٗ

تو ( ایک لڑکی ) اپنا سبق پڑھتی ہے اور اسے یاد کرتی ہے

اِقْرَئِیْ درسَکِ ، وَ احْفَظِیہِ

تو ( ایک لڑکی ) اپنا سبق پڑھ اور اسے یاد کر

تَخْرُجُوْنَ مِنَ المَدْرَسَةِ ، وَتَرْجِعُوْنَ اِلیٰ بُیوتِکم

تم سب ( لڑکے) اسکول سے نکلتے ہو اور اپنے گھروں کو لوٹتے ہو 

اُخْرُجُوْا مِنَ المَدْرَسَةِ ، وَ ارْجِعُوْا اِلیٰ بُیوتِکم

تم سب( لڑکے) اسکول سے نکلو اور اپنے گھروں کو لوٹ جاؤ

تَطْبَخْنَ الطَّعامَ ، وَتَجْلِسْنَ حَوْلَ الْمائِدَةِ

تم سب ( لڑکیاں ) کھانا پکاتی ہو اور دسترخوان پر بیٹھتی ہو 

اِطْبَخْنَ الطَّعامَ ، وَاجْلِسْنَ حَوْلَ الْمائِدَةِ

تم سب ( لڑکیاں ) کھانا پکاؤ اور دسترخوان پر بیٹھ جاؤ

ترْحَمَانِ الصَّغیرَ وَ تَعْطِفَانِ عَلَی التلامیذِ

تم دونوں چھوٹے پر رحم کرتے ہو اور طلبہ پر مہربانی کرتے ہو

اِرْحَمَا الصَّغیرَ وَ اعْطِفَا عَلَی التلامیذِ

تم دونوں چھوٹے پر رحم کرو اور طلبہ پر مہربانی کرو

یا سعادُ و سلمیٰ ! تَذْھَبَانِ اِلَی السُّوْقِ ، وَ تَحْضُرَانِ بِالوَرقِ وَ المَحَّایَةِ و الْحِبْرِ

سعاد اور سلمی ! تم دونوں بازار جاتی ہو اور کاغذ ، مٹاون اور روشنائی لاتی ہو 

یا سعادُ و سلمیٰ ! سعاد اور سلمی ! 

اِذْھَبَا اِلَی السُّوْقِ ، وَ احْضُرَا بِالوَرقِ وَ المَحَّایَةِ و الْحِبْرِ

تم دونوں بازار جاؤ اور کاغذ ، مٹاون اور ر وشنائی لاؤ




عربی میں ترجمہ کیجیے

صبح و شام خدا کی عبادت کرو

اُعبُدِْ اللّٰہَ صَباحًا و مساءً
رات دون اللہ کو یاد کرو

اُذْکُرِْاللّٰہَ لیلاً و نَھَارًا
اچھے ساتھیوں کے ساتھ رہا کرو۔

اِصْحَبْ ِالزُّمَلاءَ الصُلَحَاءَ

اپنے رب کو پہچانو

اِعْرِفِ ربَّکَ
راشد اور نبیل! نئے سبق سے پہلے پرانا سبق اچھی طرح یاد کرو

یا راشدُ و نبیلُ !اِحْفَظَا الدرسَ القَدیمَ جیدًا قبلَ الدرسِ الجدیدِ
خالدہ تم روئی پکاؤ

یا خالدةُ ! اِطْبخِیْ¸الخُبْزَ
راشد اور نبیلہ تم دونوں سالن پکاؤ

یا راشدةُ و نبیلةُ ! اِطْبَخا الاِدامَ 
سعیدہ، سلمی اور بشری تم سب دستر خوان بچھاؤ

یا سعیدةُ و سلمیٰ و بُُشْرٰی ! اُبْسُطْنَ المَائِدَةَ

راشد نبیل اور ساجد اتم سب فٹ بال اور والی بال کھیلو

یا راشدُ و نبیلُ و ساجدُ ! اِلْعَبُوْا کُرَةَ الْقَدَمِ و کُرَةَ الیدِ
میں کھیل کود میں وقت صرف نہیں کر تا

اَنا لا اَبْذُلَ الاَوْقَاتَ فِی اللَّھْوِ و اللَّعِبِ 
تم لوگ بھی اس میں وقت صرف مت کرو

اَنتُم کَذٰلِکَ لاَ تَبْذُلُوا الاَوقاتَ فیہِ

کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ اچھی طرح دھویا کرو

اِغسِلُوا الْیَدَ جَیِّدًا قبلَ الطعامِ 

یہ نئی کتاب ہے اسے روز پڑھا کرو

ھٰذا کِتابٌ جَدیدْ اِقْرَاْہ کُلَّ یومٍ

استاد کی باتوں کو سنجیدگی سے سنو

وَ اسمَعْ کَلامَ الاُستاذِ بِالجِدِّیَّةِ

صبح و شام تفریح کے لیے بھی جایا کرو

وَ اخرُجْ فی الصباحِ و المساءِ لِلتَّنَزُّہِ اَیْضًا

اسی کا شکر ادا کرو

و اشکُرْہٗ وَحْدَہٗ 

سلمی نیکی کرو چھوٹے پر رحم کھاؤ

یا سلمٰی ! اِفْعَلِیْ الخیرَ وَ ارحِمِیْ الصَّغِیرَ 

راشد اس قلم سے لکھو اس کاپی میں لکھو نماز میں اپنے سامنے سجدہ کی جگہ دیکھو

یا راشدُ ! اُکتُبْ بِھٰذا القَلَمِ ، اُکْتُبْ فِی تِلکَ الکراسةِ وَ انْظُرْ فِی الصلاةِ اَمَامَکَ اِلٰی مَوْضِعِ السُجُوْدِ 

نبیل اور خالد تم دونوں دنیا کو دیکھو، پہاڑوں کو دیکھو، درختوں کو دیکھو، آسمان وزمین کو دیکھو، یہ اللہ کی نشانیاں ہیں

یا نبیلُ و خالدُ ! اُنظُرَا اِلیَ العالَمِ ، اُنظُرَااِلیَ الجِبالِ و اُنظُرَا اِلیَ الاَشْجارِ و اُنظُرَا اِلی السمائِ و الاَرضِ ۔ تِلکَ آیاتُ اللّٰہِ

یہ پھل بہت میٹھا ہے، اسے کھاؤ

ھٰذا الثَّمَرُ حُلْوٌ جِدًّا ، کُلاہُ 

اس کھڑکی کو بند کرو ۔ اس دروازے کو کھولو 

اِغلِقِا ھٰذہِ النافِذَةَ ، وَ افتَحَا ذٰلکَ البابَ 

 اسکول سے آنے کے بعد اسکول کے ڈریس اتار دیا کروگھر کے کپڑے پہن لیا کرو

وَ اخْلَعَا الزِیَّ المدرسِیَّ بعدَ الرجوعِ مِنَ المدرسةِ وَ البَسَا مَلَابِسَ البیتِ 

سلام کو رواج دو اور اپنے رب کی جنت میں جاؤ

اُنشُرُوا السلامَ و ادخُلُوْا جَنَّةَ رَبِّکَ 

قرآن پاک بہت پڑھا کرو

اِقْرَؤُوْا القرآنَ کَثیرًا

لوگوں کو فائدہ پہنچاؤ یہی اسلام کا تعلیم ہے

اِنْفَعُوْا الناسَ ھٰذا ھو تعلیمُ الاِسلامِ

اے دوست میری بات سنو، میں تم سے سچ کہتاہوں

یا صدیقی ! اِسْمَعْ کَلامیْ، اَنا اَصْدُقُکَ
دوستو! یہ جان رکھو کہ اللہ ایک ہے۔ پاک ہے، ہر چیز پر بلاسبب قادر ہے

اَیُّھَا الاَصْدِقاءُ ! اِعْلَمُوْا اَنَّ اللّٰہَ اَحَدٌ سُبْحَانَہٗ و ھُوَ قادرٌ عَلیٰ کُلِّ شَئٍ بَلا سبَبٍ

اپنے رب سے مانگو: الہ العالمین ہمارے گناہ بخش دے اور ہمارے اوپر رحم کر،
ہمارے  ساتھ مہربانی سے پیش آ

اِساَلُوْا ربَّکُم : یا اِلٰہَ العالمینَ اِغْفِرْ لَنا ذُنُوْبَنا وَ اِ رْحَمْنا و اعْطِفْنَا

تو کریم ہے غفور ہے ،رحیم ہے

اَنتَ کریمٌ ، و غَفُوْرٌ و رَحیمٌ
کھیل کے وقت کھیلو۔ پڑھنے کے وقت پڑھو

اِلْعَبُوْا وقتَ اللعبِ ، وَ اقْرَؤُوْا وقتَ القِراءَ ةِ 
وقت کی حفاظت کرو وقت اللہ کی بڑی نعمت ہے

اِحفَظُوْا الوقتَ ، الوقتُ نعمةٌ کبیرةٌ مِنَْ اللّٰہِ 

سونے کے وقت سویا کرو، جاگنے کے وقت جاگا کرو۔

اُرْقُدُوْا فِیْ مَوْعِدِ النَّوْمِ ، وَ انْھَضُوْا منَ النومِ فِیْ موعِدِ الاِسْتِیقَاظِ




Comments