مفتاح العربیۃ دوم الدرس الثانی والعشرون Miftah - ul - Arabiyyah : 2 Lesson :22

 مفتاح العربیۃ حصہ دوم













ترجمہ الدرس الثانی و العشرون

هل أولئك النساء يعلمن : من خلقهن؟

کیا وہ عورتیں جانتی ہیں، انہیں کس نے پیدا کیا ہے

نعم : هن يعلمن أن الله خلقهن 

ہاں وہ جانتی ہیں کہ اللہ نے انہیں پیدا کیا ہے

هل خلقتم أنتم شيئا ؟

کیا تم نے کچھ پیدا کیا ہے

لا، ما خلقنا شيئا

نہیں ہم نے کچھ نہیں پیدا کیا

قل أنتن خلقتن مدينةً أوقَريةً؟

کیا تم عورتوں نے کوئی شہر یا کوئی گاؤں بنایا ہے

لا نحن ما خلقناهما

نہیں ہم عورتوں نے ان دونوں کو نہیں بنایا

من خلقكن و من رزقكن ؟

تم عورتوں کو کس نے پیدا کیا اور کس نے تمہیں روزی دی ہے

خلقنا الله ورزقنا الله

اللہ نے ہمیں پیدا کیا ہے اور اللہ نے ہمیں روزی دی ہے

هل الكافرون خلقوا شيئا أو رزقوا أحدًا

کیا کافروں نے کسی چیز کو پیدا کیا؟ یا کسی کو رزق دیا

لا ما خلقوا شيئا، ولا رزقوا أحداً

نہیں، انہوں نے کچھ نہیں پیدا کیا، اور نہ کسی کو رزق دیا

هل هم يعلمون أنهم ما خلقوا شيئا ولا رزقوا أحدا؟

کیا وہ لوگ جانتے ہیں کہ انہوں نے کچھ نہیں پیدا کیا، اور نہ انہوں نے کسی کو رزق دیا

نعم هم يعلمون أنهم ماخلقوا شيئا ولا رزقوا أحدًا

ہاں انہیں معلوم ہے کہ انہوں نے کچھ نہیں پیدا کیا، اور نہ انہوں نے کسی کو رزق دیا

فلماذا لا يعبدون الله ولا يسجدون له ؟

تو وہ کیوں نہیں اللہ کی عبادت کرتے ہیں اور نہ اللہ کے سامنے سجدہ کرتے ہیں

لا يعبدونه ولا يسجدون له، لأنهم في ضلال وفي شقاء 

وہ اللہ کی عبادت نہیں کرتے اور نہ اس کو سجدہ کرتے ہیں، اس لیے کہ وہ گمراہی اور بدبختی میں ہیں

هل تعبدون الله و تسجدون له وتشكرونه على نعمه؟

کیا تم لوگ اللہ کی عبادت کرتے ہو اور اس کو سجدہ کرتے ہو اور اس کی نعمتوں پر اس کا شکر کرتے ہو

نعم: نعبده و نسجد له و نشكره على نعمه

ہاں ہم لوگ اللہ کی عبادت کرتے ہیں اور اس کو سجدہ کرتے ہیں اور اس کی نعمتوں پر اس کا شکر کرتے ہیں

وهذه الجبال الشامخة العجيبة، من خلقها؟

اور یہ اونچے اونچے عجیب پہاڑ، انہیں کس نے بنایا

خلقها الله الذي خلق كل شيء و هو على كل شيء  قدير 

انہیں اس اللہ نے بنایا ہے جس نے ہر چیز کو پیدا کیا اور وہ ہر چیز پر قادر ہے

فالحمد للہ رب العاليين

 لہٰذا تمام تعریف سارے جہاں کے پروردگار اللہ کے لیے ہے




ذیل کے سوالات و جوابات کو باربار پڑھیے ، سمجھیے اور باری باری ایک دوسرے سے سوال و جواب کیجیے

هل علمَتْ هؤلاء البناتُ التمريضَ ؟

کیا ان لڑکیوں نے نرسنگ سیکھ لی

لا، هن ما علمنه

نہیں، انہوں نے نہیں سیکھا

لماذا ما علمنه ؟

انہوں نے یہ کیوں نہیں سیکھا

لأنَّھُنَّ أيضًا يقرأنَ العلومَ التي أقرؤها أنا.

اس لیے کہ وہ بھی وہی علوم پڑھ رہی ہیں جو میں پڑھتی ہوں

ومن هؤلاء ؟

یہ لوگ کون ہیں

هولاء کفارٌ

یہ کافر لوگ ہیں

هل هم يعلمون أن اللّٰهَ هو الرَزَّاقُ وهو الخَلَّاقُ العلیمُ؟

کیا یہ لوگ جانتے ہیں کہ اللہ ہی رزق دینے والا ہے اور وہی باخبر پیدا کرنے والا ہے

نعم : هم يعلمون أنه هو الرزاق والخلاقُ  العلیمُ

ہاں وہ لوگ جانتے ہیں کہ اللہ ہی رزق دینے والا ہے اور وہی باخبر پیدا کرنے والا ہے

وهل تعلمون أيضاً أن اللّٰهَ هو يسمَعُ دعاءَنا. ويعلمُ جميعَ أحوالِنا. و يحفظُنامن الأمراضِ و المصائبِ ؟

کیا تمہیں یہ بات معلوم ہے کہ اللہ ہی ہماری دعا سنتا ہے، اور ہمارے تمام حالات کی خبر رکھتا ہے، اور ہمیں بیماریوں اور مصیبتوں سے محفوظ رکھتا ہے

نعم : نعلم ذلك کلََهٗ

ہاں ہم وہ سب جانتے ہیں،

وهل شهِدَت هؤلاء البناتُ أيضاً بھذه الأمور؟

کیا ان لڑکیوں بھی ان باتوں کی گواہی دی

نعم : هن شهدن بھا.

ہاں انہوں نے ان باتوں کی گواہی دی ہے

وهل علمت رقية و صفيةُ ذلك أيضاً ؟

کیا رقیہ و صفیہ کو بھی اس کی خبر ہے

نعم: علمتاة و شهدتا بأن اللّٰه لا يظلم الناسَ و لكنھم ہم يظلمون أنفسھم

ہاں، ان دونوں نے یہ باتیں جان لی ہیں اور ان دونوں نے گواہی دی ہے کہ اللہ انسانوں پر ظلم نہیں کرتا ہے لیکن وہی اپنے اوپر ظلم کرتے ہیں

فهل علمتم أنَّ شكرَ اللهِ واجبٌ علينا، لأنَّ فضلَهٗ علينا کبیرٌ

تو کیا آپ لوگوں نے جان لیا کہ اللہ کا شکر ہمارے اوپر ضروری ہے، اس لیے کہ اس کا فضل ہمارے اوپر بڑا ہے

نعم علِمنا أنَّ شکرَ اللّٰهِ واجبٌ ، لأنَّ فضلَهٗ علینا کبیرٌ

ہاں ہم نے جان لیا کہ اللہ کا شکر ادا کرنا ضروری ہے، اس لیے کہ اس فضل ہم پر بڑا ہے






عربی میں ترجمہ کیجئے

یہ مسجد نبوی ہے کیا تم نے اس کی تصویر دیکھی ہے؟

هذا مسجدٌ نبويٌ، هل نظرتَ إلى صورته

یہ ہمارا باغ ہے، ہم  دونوں اس کی حفاظت کر تے ہیں 

هذه حديقتنا نحن نحفظها

یہ مدرسے کا میدان ہے طلبہ ، اس میں کھیلتے ہیں۔

هذ ميدان المدرسةِ الطلابُ يلعبون فيه

یہ ہرے بھرے درخت ہیں ، پرندے ان پر بیٹھے ہیں

هذه أشجار خضراء الطيورُ تجلسُ عليها

وہ مسجدیں ہیں مسلمان ان میں عبادت کرتے ہیں۔

تلك مساجد، المسلمون يعبدون فيها

یہ سبزیاں ہیں میں انہیں کھاتا ہوں 

هذه خضروات، أنا آكلها

وہ آلو ہے بعض لوگ اسے نہیں کھاتے ہیں۔

ذلك بطاطس، بعض الناس لا يأكله

میں نے تمہیں کبھی نہیں مارا

أنا ما ضربتُكَ قَطُّ

تم سب (عورتوں) نے مجھے نہیں پہچانا

أنتُنَّ ما عرفتُنَّني

کیا آپ لوگوں نے ہمیں اس سے پہلے دیکھا ہے؟

ھل أنتم نظرتُمْ إلینا مِنْ قبلُ ؟ 

میں تمہیں بہت دنوں سے جانتا ہوں

أنا أعرِفُک منذُ أیَّامٍ

۔یہ خالد کی چھوٹی بہن ہے

ھي أختٌ صغیرۃٌ لِخالدٍ

یہ، نیا ربڑسعدی کا ہے، میں اس کو نہیں لوں گا

ھذہ الممحاۃُ الجديدۃُ لِسعدیٰ ،أنا لا آخذُھا

وہ کتاب جمیل کی ہے، رشید ہ! تم اس کو کیوں پھاڑتی ہو۔

ذلك الکتابُ لِجمیلٍ ،یا رشیدۃُ لِماذا تَخْرِقینَهٗ

یہ مزارات ہیں۔ ہم ان سے اپنی حاجتیں نہیں مانگتے صرف خدا سے اپنی ضرورتیں مانگتے ہیں

ھذہ أَضْرِحَةٌ لا نطلبُ حاجاتِنا منھا ، نطلبُ حاجاتِنا مِنَ اللہ وحدَہٗ

یہ دونوں تمہارے استاد ہیں تم دونوں لڑکیاں ان کی شکر گزار ہو

ھما أستاذانِ لکما ، أنتما تشکُرَانِ لھما

ان سب لڑکیوں پر خدا کا بڑا احسان ہے، یہ سب اس کی حمد کرتی ہیں،

علی ھؤلاء البناتِ فضلُ اللہِ الکبیرُ ، ھُنَّ یحمدنَه

یہ تمہارے والدین ہیں تم ان کا بڑا احسان مانتے ہو

ھما والدانِ لکم أنتم تعرِفونَ لھما الفَضْلَ

تم لوگ اللہ کی عبادت کرتے ہو تم اس کی جنت میں جاؤ گے

أنتم تعبدونَ اللّٰهَ ، تدخلونَ جَنّتَهٗ

تم سب محنتی لڑکیاں ہو، میں تمہیں خوب جانتا ہوں 

أنتن بنات مجتھدات أنا أعرِفُکُنَّ جیِّدًا

کیا تم سب عورتیں جانتی ہو کہ یہ تاج محل ہے

ھل أنتن تعلمن أن ھذا تاج محل

ہم گواہ ہیں کہ تم سبھوں نے محض الله کی عبادت کی 

نحن نشھد بأنکن عبدتُنَّ اللّٰهَ وحدہٗ

ہم سبھی گواہی دیتے ہیں کہ اللہ ایک ہے اور محمد صلی اللہ علیہ و سلم اس کے بندے ہیں 

نحن نشھد بأن اللّٰهَ أحدٌ و محمدٌ ﷺ عبدُهٗ

رشیدہ اور نبیلہ ! کیا تم دونوں جانتی ہو کہ کامیابی محنت سے ہے، نہ کہ لا پرواہی سے؟

یا رشیدۃ و نبیلة ھل تعلمان أن النجاح باالاجتھاد لا بالتقصير

کیا تم سب جانتے ہو کہ نبی ﷺ پر ایمان لانا بھی فرض ہے۔

ھل أنتم تعلمون أن الإیمانَ بالنبيِّ ﷺ أیضًا واجبٌ

کیا یہ لڑکیاں جانتی ہیں کہ قیمتی کاغذ دیوبند کے بازار میں نہیں؟

ھل ھؤلاء البناتُ یَعْلَمْنَ أنَّ الورقَ الثمینَ غیرُ موجودٍ في سوقِ دیوبند؟

کیا تم سب جانتے ہو کہ صحابہ تمام امت سے زیادہ نیک ہیں

ھل أنتم تعلمون أن الصحابةَ ؓ أصلحُ من جميعِ الأُمَّةِ

ہاں! ہمیں معلوم ہے کہ نبی ﷺ کا ہمارے اوپر ماں باپ سے زیادہ احسان ہے

نعم : نحن نعلم أن النبي ﷺ فضله علینا أکبر من الوالدين

ہندوستان کے مسلمانوں کو اچھی طرح معلوم ہے کہ دیوبند کا مدرسہ تمام مدرسوں سے بڑا ہے

المسلمونَ في الھندِ یعلمون جَیِّدًا أنَّ مدرسةَ دیوبندَ أکبرُ من جميعِ المدارسِ

Comments