مفتاح العربیۃ دوم الدرس الحادی والعشرون Miftah - ul - Arabiyyah : 2 Lesson :21


 مفتاح العربیۃ حصہ دوم ڈاؤن لوڈ کریں



ترجمہ الدرس الحادی و العشرون

أ تعلَمُ : من خَلَقَكَ؟

کیا آپ کو معلوم ہے : آپ کو کس نے پیدا کیا؟ 

نعم : أعلم أَنَّ ﷲَ خَلَقَنِيْ

ہاں : مجھے معلوم ہے کہ اللہ نے مجھے پیدا کیا ہے

أتعلَمينَ : من رزقَكٍ؟

کیا آپ جانتی ہیں : آپ کو رزق کسنے دیا ؟

نعم : أعلمُ أنَّ اللّٰهَ رزقني

ہاں : میں جانتی ہوں کہ ﷲ نے مجھے رزق دیا ہے

 ياسعادُ و نبيلةُ هل تعلمانِ : من خَلَقَ العالَمَ كُلَّهٗ

سعاد اور نبیلہ! کیا تمہیں معلوم ہے : کس نے سارے عالم کو پیدا کیا ہے؟

نعم : نعلمُ أنَّ اللّٰهَ خلقهٗ

ہاں : ہمیں معلوم ہے کہ اللہ نے اسے پیدا کیا ہے 

یا نبيلُ و راشدُ ! هل تعلمانِ : من يرزُقُ المسلمَ والكافرَ ؟

نبيل اور راشد! کیا تم دونوں کو معلوم ہے مسلمان اور کافر کو روزی کون دیتا ہے؟ 

نعم: نعلمُ أن اللّٰهَ يرزُقُهما

ہاں ہمیں معلوم ہے کہ اللہ ان دونوں کو رزق دیتا ہے

يا سعدُ و سعيدُ و نبيلُ هل تعلمون: من خلق الناس كلهم؟

سعد، سعید اور نبیل! کیا تم لوگوں کو علم ہے : تمام انسانوں کو کس نے پیدا کیا ہے؟ 

نعم : نعلم أن الله خلقهم كلهم

ہاں ہمیں علم ہے کہ اللّٰہ نے سارے انسانوں کو پیدا کیا ہے 

وهل : خلقكم الله

اور کیا تم لوگوں کو اللہ نے بنایا ہے؟ 

نعم  : خلقنا الله أيضا

ہاں :ہمیں بھی اللہ نے بنایا ہے 

یا سعدى و بشری و نجوی ؛ أ تعلمين : من خلق السماء ؟

سعدی، بشریٰ اور نجوی! کیا تمہیں علم ہے : آسمان کو کس نے بنایا؟

نعم :نعلم أن الله خلقها

ہاں ہمیں علم ہے کہ اللہ نے اسے بنایا ہے 

أيعلم جمال : من خلق الأرض ؟

کیا جمال کو پتہ ہے : زمین کس نے بنائی؟

أ يعلم كمال و خالد : من خلق الجنة النار؟

کیا کمال اور خالد کو پتہ ہے : جنت اور جہنم کو کس نے بنایا ہے؟

نعم : يعلمان أن الله خلقهما

ہاں ان دونوں کو پتہ ہے کہ اللہ نے انہیں (جنت اور جہنم کو) بنایا ہے

هل الناس يعلمون من خلقهم ؟

کیا لوگوں کو پتہ ہے : انہیں کس نے پیدا کیا ہے؟

نعم : هم يعلمون : أن الله خلقهم

ہاں : انہیں پتہ ہے کہ اللہ نے انہیں پیدا کیا ہے 

أ هذه البنت تعلم : من خلقها ؟

کیا یہ لڑکی جانتی ہے : اسے کس نے پیدا کیا؟ 

نعم : هي تعلم أن الله خلقها

ہاں یہ جانتی ہے کہ اسے اللہ نے پیدا کیا ہے 

أ هاتان البنتان تعلمان : أن الناس لايخلقون شيئا و لا يرزقون أحدا ؟

کیا یہ دونوں لڑکیاں جانتی ہیں کہ ( انسان) لوگ کچھ نہیں پیدا کرتے ہیں اور نہ وہ کسی کو رزق دیتے ہیں 

نعم : هما تعلمان أنهم لا يخلقون شيئا ولا يرزقون أحدا.

جی ہاں: وہ جانتی ہیں کہ لوگ کچھ نہیں پیدا کرتے ہیں اور نہ وہ کسی کو روزی دیتے ہیں 



ذیل کے سوالات و جوابات کو بار بار پڑھیے، سمجھیے اور باری باری ایک دوسرے سے سوال و جواب کیجیے

من معك ؟

آپ کے ساتھ کون ہیں

معي خالد ور شید

میرے ساتھ خالد اور رشید ہیں

ماذا يفعلان؟

وہ دونوں کیا کرتے ہیں

هما طالبان في مدرسة.

وہ دونوں ایک مدرسے میں پڑھتے ہیں

من أين هما

وہ دونوں کہاں کے ہیں

هما من غازي آباد

وہ دونوں غازی آباد کے ہیں

هل تعرف والديهما أيضاً ؟

کیا آپ ان کے والدین کو بھی جانتے ہیں

نعم : أعرفهما أيضا

جی ہاں میں ان کو بھی جانتا ہوں

أوالدتهما مدرسة؟

کیا ان دونوں کی والدہ معلمہ ہیں

لا، والدتهما ربة البيت

نہیں ان کی والدہ گھریلو خاتون ہیں

ومن هما بجنبهما؟

ان دونوں کے بغل میں کون ہیں

هما أختان صغيرتان لهما

وہ دونوں ان کی دو چھوٹی بہنیں ہیں

ماذا تفعلان ؟

وہ دونوں کیا کرتی ہیں

هما تلميذتان في مدرسة

وہ دونوں ایک مدرسے کی طالبہ ہیں

ومن هن؟

اور یہ کون ہیں

هن ممرضات في مستشفى المدرسة

یہ مدرسے کے اسپتال کی نرسیں ہیں

أ يعلمن التمريض جيداً ؟

کیا یہ اچھی طرح تیمارداری کرنا جانتی ہیں

نعم : هن يعلمن التمريض جيداً

ہاں یہ اچھی طرح تیمارداری کرنا جانتی ہیں

يا سعاد أتعلمين أنتِ التمريض؟

سعاد! کیا تم نرسنگ جانتی ہو

لا، والله أنا لا أعلمه

نہیں، بخدا مجھے یہ نہیں آتا

لماذا ما علمته ؟

تم نے یہ کیوں نہیں سیکھا

لأني أقرأُ العلومَ الأخرى

اس لیے کہ میں دوسرے علوم پڑھتی ہوں

ما هي العلوم التي تقرئينها؟

وہ کون سے علوم ہیں جو تم پڑھتی ہو

هي العربية و الإنجليزيةُ والأرديةُ والحسابُ والفقهُ والحديثُ والتفسيرُ

وہ علوم، عربی، انگلش ، اردو، حساب، فقہ، حدیث اور تفسیر ہیں



عربی میں ترجمہ کیجیے

اس نے سبق پڑھا اور اسے لکھا۔

هو قرأَ الدرسَ، و كتبَه

میں نے سائیکل لی اور اس پر سوار ہوا

أخذتُ الدراجةَ و رَكِبْتُها

وہ کتاب لیتی اور اسے پڑھتی ہے

هي تأخذُ الكتابَ ، و تقرَأُه

تم سیب لیتی اور اسے کھاتی ہو

أنتِ تأخذينَ التفاحَ و تأكلينه.

طلبہ نے پھولوں کو دیکھا اور انہیں توڑا

 الطلابُ نظروا إلى الأزهارِ ، و قطفوها

راشد! کیاتم نے سبق پڑھا اور اس کو سمجھا ؟

 يا راشد هل قرأتَ الدرسَ و فهِمْتَه

راشدہ اور سلمی کیاتم دونوں نے قرآن پاک کی تلاوت کی اور اس کو یادکیا؟

 يا راشدةُ و سلمىٰ! أ قرأتُما  القرآنَ الكريمَ و حفظتُما ؟ 

میرے پاس ایک قیمتی گھڑی ہے کیا تم سب(عورتیں) اسے دیکھوگی

عندي ساعةٌ ثمينةٌ، هل تنظُرْنَ إليها؟

جمال اور کمال کے پاس ایک خوب صورت دوات ہے، کیا تم سب مردوں نے اس کو دیکھا ہے؟

 عند جمالٍ و كمالٍ مِحْبَرةٌ جميلةٌ ،هل نظرتُم إليها؟ 

اس دکان میں نئے چشمے ہیں، میں انہیں لوں گا

في هذا المحلِّ نَظّاراتٌ جديدةٌ ، أنا أشتريها

ہم مدرسے جائیں گے سبق پڑھیں گے اور انہیں کاپی میں لکھیں گے

نحن نذهبُ إلى المدرسةِ ، و نقرَأُ الدُرُوسَ ، و نكتبُها في الدفترِ

ہم نے اجنبی عورتوں کو نہیں دیکھا، اور نہ انھیں پہچانا

نحن ما نظرنا إلى النساءِ الأجنبياتِ، و ما عرَفْناها

عربی زبان بڑی محبوب زبان ہے، کیوں کہ یہ ، رسول الله ﷺ اور قرآن کی زبان ہے، ہم اسی لیے اسے پڑھتے ہیں 

العربيةُ لغةٌ محبوبةٌ جِدًّا ، لأنها لغةُ الرسولِ ﷺ و لغةُ القرآنِ. لذلك نقرَأُها

خالده ، کریمہ اور رشیدہ !یہ مکہ مکرمہ کی تصویر ہے۔ کیا تم اسے پہچانتی ہو۔

يا خالدةُ و كريمةُ و رشیدةُ هذه صورةُ مكةَ المُكرَّمَةِ، هل أنتُنَّ تعرِفنَها؟

راشد! کیاتم نے بھی سانپ دیکھا اور اس کو مارا ہے۔

يا راشدُ هل نظرتَ إلى الحيةِ و قتلتَها؟ 

یہ ، دینی کتابیں ہیں آپ لوگ انھیں ضرور پڑھیں 

هذه كتبٌ دينيةٌ، أنتم تقرأونَها لُزُوْمًا

میں جانتا ہوں کہ تم اچھے لوگ ہو

 أنا أعلمُ أنَّكم رجالٌ طيبونَ

وہ جان لیں گے کہ ﷲ ایک ہے

هم يعلمونَ أنّ اللّٰهَ أحدٌ

رشیدہ یقین کرلے گی کہ یہ مدرسہ بہت اچھا ہے

رشيدةُ تعلمُ أنَّ هذه المدرسةَ جيدةٌ جدًّا

ہمیں معلوم ہوجائے گا کہ والدین کا ہمارے اوپر بڑا احسان ہے

نحن نعلمُ أنّ مِنَّةَ الوالدينِ كبيرةٌ علينا

کافروں کو معلوم ہے کہ صرف خدا رزق دیتاہے 

الكافرون يعلمون أن اللّٰهَ وحدَه يرزقُ

طلبہ ، جانتے ہیں کہ یہ لائبریری بہت بڑی ہے۔

الطلابُ يعلمون أنَّ هذه المكتبةَ كبيرةٌ جِدًّا

رشیدہ، خالدہ اور نبیلہ خوب جانتی ہیں کہ علم استاذ سے ہے نہ کہ صرف کتاب سے۔

رشیدةُ و خالدةُ و نبيلةُ يعلمون جيداً أنَّ العلمَ من الأستاذِ، لا بالكتابِ فقط

Comments