پھوڑے ‏پھنسیوں ‏کا ‏عجیب ‏علاج A strange remedy for pimples and ulcers




پھوڑے پھنسیوں کا ایک عجیب علاج

حضرت عبد الله بن مبارکؒ بڑے درجے کے علماء میں سے ہیں، ایک مرتبہ ایک شخص نے ان سے کہا کہ میرے گھٹنے میں سات سال سے ایک پھوڑا نکلا ہوا ہے، ہر طرح کا علاج کرا چکا ہوں بہت سے اطباءسے بھی رجوع کیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ حضرت عبداللہ بن مبارک نے فرمایا جاؤ! کوئی ایسی جگہ تلاش کرو جہاں پانی کی قلت ہو اور لوگ پانی کے ضرورت مند ہوں وہاں جا کر ایک کنواں کھودو مجھے امید ہے کہ وہاں کوئی پانی کا چشمہ جاری بوگاتو کمارا خون رک جائے گا۔ اس شخص نے ان کے کہنے پر عمل کیا تو تندرست ہو گیا۔ 
یہ واقعہ علامہ منذری نے امام بیہقیؒ کے حوالہ سے نقل کیا ہے اسے نقل کرنے کے بعد علامہ منذری فرماتے ہیں کہ اس جیسا ایک واقعہ ہمارے شیخ ابو عبداللہ حاکم کا بھی ہے 

 ان کے چہرے پر پھنسیاں نکل آئی تھیں بہت سے علاج کے مگر پھنسیاں ختم نہیں ہوئیں۔ تقریبا سال بھراس تکلیف میں مبتلا رہنے کے بعد وہ جمعہ کے دن امام ابو عثمان صابونیؒ کی مجلس میں پہنچے اور ان سے دعا کی درخواست کی امام صابونی نے ان کے لئے دعاکی حاضرین نے آمین کہی۔ 
اگلے جمعہ کو ایک عورت نے امام صابونیؒ کی مجلس میں ایک پرچہ بھجوایا اس میں لکھا تھا کہ پچھلے جمعہ کو شیخ ابو عبد الله حاکم کی دعائے صحت کے بعد میں گھر گئی، وہاں جاکر بھی میں نے ان کی صحت کے لیے بہت دعا کی 
اسی رات مجھے خواب میں رسول کریم صلی الله وسلم کی زیارت ہوئی۔ آپ نے مجھ سے فرمایا کہ ابوعبداللہ سے کہو کہ وہ مسلمانوں کے لئے وسعت کے ساتھ پانی پہنچانے کا انتظام کریں۔
شیخ حاکم کو جب یہ معلوم ہوا تو انہوں نے اپنے گھر کے دروازے پر ایک سبیل بنا دی جس سے لوگ خوب پانی پیتے تھے۔ اس واقعہ کو ایک ہفتہ بھی نہیں گزرا ہو گا کہ شیخ پر شفا کے آثار ظاہر ہونے لگے۔ پھنسیاں ختم ہو گئیں۔ اور چہرہ پہلے کی طرح صاف اور خوبصورت ہو گیا
 ( الترغیب و الترھیب للمنذری ،فصل في الصدقة والحث علیها) 

Comments

  1. ما شا اللہ بہت ہی خوبصورت علاج کا نسخہ

    ReplyDelete

Post a Comment