نابینا زیر ناف کی صفائی کیسے کرے how to remove blind his unwanted hair

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ 

ایک نابینا صاحب ہیں،  وہ زیر ناف کی صفائی کیسے کریں؟  ابھی تک ان کے بھائی صاف کر دیتے تھے،  کیا یہ درست ہے؟ 


مولانا محمد کلیم صاحب 
وکاس نگر دہرادون

الجواب و بالله التوفيق 


ان کے بھائی کا زیر ناف صاف کرنا درست نہیں ہے،
نابینا صاحب کی بیوی ہو تو وہ صاف کر سکتی ہے
اگر وہ غیر شادی شدہ ہیں؛  تو بازار میں بال صفا Hair Remover سفوف اور کریم دستیاب ہیں،  ان سے بذات خود صفائی کریں ،
اگر انتہائی ضعیف ہیں،  بیوی بھی نہیں ہے؛  خود سے بال صفا استعمال بھی نہیں کر سکتے؛  تو؛ بھائی دیکھے بغیر صاف کر سکتا ہے 


و يبتدئ في حلق العانة من تحت السرة،  و لو عالج بالنورة في العانة يجوز،  كذا في الغرائب 
الفتاوى الهندية،  ج: ٥، ص: ٣٥٨،كتاب الكراهيةالباب: ١٩ في الختان و الخصاء،  ط: المطبعة الكبرى،  مصر  

قالوا في المريض: إذا لم يكن له امرأة و عجز عن الوضوء و له ابن أو أخ فإنه يوضيه؛  إلا أنه لا يمس فرجه،  إلا من يحل له وطؤها، 
قاضي خان على هامش الهندية،  ج: ١،  ص: ٣٣،  ط: المطبعة الكبرى،  مصر

في جامع الجوامع،  حلق عانته بيده،  و حلق الحجام جائز إن غص بصره 
الفتاوى الهندية،  ج: ٥، ص: ٣٥٨....... 
كذا في حاشية الطحطاوي على الدر المختار،  ج: ٤، ص: ٢٠٣، ط : دارالطباعة العامرة، مصر 

Comments