مفتاح العربیۃ دوم الدرس العشرون Miftah - ul - Arabiyyah : 2 Lesson :20


مفتاح العربیۃ حصہ دوم ڈاؤن لوڈ کریں

الدرس العشرون کا ترجمہ


أحامدیذهب إلى المدرسةِ كلَّ  يومٍ؟

کیا حامد روز اسکول جاتا ہے؟

 لا، هو لا یذهب إلى المدرسة يومَ الجمعة، فهو يومُ الاجازةِ

 نہیں ، وہ جمعہ کو اسکول نہیں جاتا ہے ، کیوں کہ وہ چھٹی کا دن ہوتا ہے

و هل ذهبتَ أنتَ إلى المدرسة ِاليومَ؟

اور کیا آج آپ اسکول گئے؟

لا، ما ذھبتُ ، فأنا مريضٌ.

نہیں ، میں نہیں گیا  ، کیوں کہ میں بیمار ہوں۔

ماذا تفعلُ يومَ الجمعةِ ؟

آپ جمعہ کو کیا کرتے ہیں؟

أغسل ملابسی ، و العَبُ بكرة ِاليدِ ، وأذهب إلى السوقِ لأخذِ الحوائجِ

میں اپنے کپڑے دھوتا ہوں ، والی بال کھیلتا ہوں ، اور ضرورت کی چیزیں لینے بازار جاتا ہوں

وماذا تعمل أختُكَ الصغیرۃُ يومَ الإجازةِ؟

اور آپ کی چھوٹی بہن چھٹی کے دن کیا کرتی ہے؟

هي تخفظ الدرسَ الماضي

وہ پچھلا سبق یاد کرتی ہے

و هل حفظتَ أنتَ الدرسَ الماضي ؟

اور کیا آپ نے گذشتہ سبق یاد کر لیا ہے؟

نعم : حفظتُه و كتبتُه في الکراسةِ ،و وضعتُ الکراسةَ في الحقيبةِ.

ہاں: میں نے اسے یاد کرلیا ہے اور اسے نوٹ بک میں لکھ لیا ہے ،اور نوٹ بک کو بیگ میں رکھ دیاہے ۔

ومتى تنظرُ في الدرسِ الجدیدِ ؟

اور آپ کب نئے سبق کو دیکھیں گے ؟

أنظرُ فيه اليومَ في المساءِ

میں آج شام کو نیا سبق دیکھوں گا 

یا نبیلۃُ و سعدی ! أكتبتُما الواجباتِ المنزليةَ؟

اے نبیلہ اور سعدی ! کیا تم دونوں نے ہوم ورک کر لیا ؟

نعم: کتبنا الواجباتِ المنزليةَ .

ہاں: ہم نے ہوم ورک لکھ لیا۔

ولا کنَّنا نحن ما كتبنا الواجباتِ المنزليةَ

لیکن ہم لوگوں نے ہوم ورک نہیں کیا ہے

أنتما  طالبان لاعبان 

تم دونوں کھلاڑی طالب علم ہو

نکتبُ الواجباتِ المنزليةَ في المساءِ إن شاء اللہ

ہم  ان شاء اللہ شام کو ہوم ورک لکھیں گے

یا رشيد و نيل و خالد ! أ انتم تقعُدون في البيتِ يومَ العطلةِ أو تخر جون للنزهة؟

راشد ، نیل اور خالد ! کیا تم لوگ چھٹی والے دن گھر پر بیٹھو گے یا سیر کے لئے باہر نکلو گے ؟

نخرج للنزهةِ  إلى الحقولِ الخضراءِ و  المزارعِ الجميلةِ ، ونخرُجُ أيضًا إلى الميدانِ و نلعَبُ الکریکتَ 

ہم سبز کھیتوں اور خوبصورت کھیتیوں کی سیر کے لئے نکلیں گے ، اور ہم میدان کی طرف بھی نکلیں گے اورکرکٹ کھلیں گے

کما نخرج إلى رِحلَةٍ خَلَوِيَّةٍ

اسی طرح ہم تفریحی سفر کے لیے نکلیں گے

و تصحَبُنَا الأخواتُ الصغيراتُ، فيَطبَخن اَطعِمۃً لَذیذۃً

 اورچھوٹی بہنیں ہمارے ساتھ ہوں گی ، اوروہ مزیدار کھانا پکائیں گی۔

أصحِبَتکم تارةً سعادُ الصغیرۃُ ؟

کیا کبھی چھوٹی سعاد آپ لوگوں کے ساتھ ہوئی

نعم صحِبتنا ۔

ہاں وہ ہمارے ساتھ تھی

و ھل طَبَختُم أنتُم أيضًا تارةً في رحلةٍخلويةٍ؟

اور کیا آپ لوگوں نے بھی کبھی  تفریحی سفر میں کھانا بنایا ؟

نعم : طبخنا مراتٍ عَدِیدَۃٍ

ہاں: ہم نے کئی بار پکایا

يا شمیمۃُ ! ماذا تفعلين أنتِ اليومَ ؟

 شمیمہ ! آج تم کیا کروگی ؟

أكتُبُ الواجباتِ المنزلیۃَ أولاً، ثم أجلسُ إلى جدتي و أسمع منها قِصَصًا كثيرةً

میں پہلے ہوم ورک لکھوں گی ، پھر دادی کے پاس بیٹھوں گی اور ان سے بہت ساری کہانیاں سنوں گی 

وهل غسلتِ ثيابَكِ ؟

کیا تم نے اپنے کپڑے دھوئے؟

لا ، ما غسلتُها، فقدغسلَتْها والدتي 

نہیں ، میں نے نہیں دھوئے کیوں کہ  میری ماں نے انہیں دھل دیےہیں

يَا سلمى و نجوىٰ و بشرى ! ماذا تعملن اليومَ ؟

ارے سلمیٰ ، نجوی اور بشریٰ ! آج تم لوگ کیا کرو گی؟

نفرَغُ من الواجباتِ المنزليةَ أولاً ،  ثم نحفَظ الدروسَ الماضيةَ،  ثمَّ ننظر في الدروسِ الجديدةِ

ہم پہلے ہوم ورک ختم کریں گے  ، پھر گذشتہ اسباق یاد کریں گے ، پھر نئے اسباق دیکھیں گے

و هل غسلتُنَّ ملابسکُنَّ ؟

اور کیا تم نے اپنے کپڑے دھولیے؟

نعم : غسلنا الملابسَ اليومَ في الصباحِ قبلَ الفطورِ

ہاں: آج ہم نے صبح ناشتے سے پہلے کپڑے دھولیےہیں

ماذا أكلتُنَّ اليومَ في الفطورِ؟

آج ناشتہ میں تم لوگوں نے کیا لیا؟

أکلنا الخبزَ المُحَمَّصَ و القشدةَ و الكبدَ

ہم نے ٹوسٹ ، کریم اور کلیجی لیا ہے

 و نحن ایضًا أكلنا اليومَ الخبزَ المحمصَ والقشدةَ و الكبدَ

 آج ہم نے بھی ٹوسٹ ، کریم اور کلیجی کھائی ہے


الدرس العشرون مشق الف

من یذھب الی المدرسةکلَّ یوم ٍ؟
کون روز اسکول جاتا ہے؟
حامدیذھب الی المدرسةِکلَّ یومٍ
لماذا ماذھبتَ انتَ الی المدرسة یومَ الجمعةِ ؟

تم جمعہ کو اسکول کیوں نہیں گئے ؟
انا ما ذھبتُ الی المدرسة یومَ الجمعةِ فھو یوم الاجازةِ 
ھل تَغسِلُ ملابسکَ ؟

کیا تم اپنے کپڑے دھوتے ہو ؟
 نعم اغسل ملابسی 
وھل تذھب الی السوقِ لاخذِ الحوائجِ ؟

اورکیا ضرورت کی چیزیں لینے بازار جاتے ہو ؟
نعم اذھب الی السوقِ لاخذِ الحوائجِ
ھل تحفظ الاختُ الصغیرةُ الدرسَ الماضیَ ؟

کیا چھوٹی بہن پچھلا سبق یاد کرتی ہے
نعم : ھی تحفظ الدرسَ الماضیَ
ومتی ینظر حامد فی الدرسِ الجدیدِ ؟

اورحامد کب نیا سبق کو دیکھتا ہے ؟
ھو ینظر فیہ فی المساء
من یخرجون للنزھة؟

کون سیر کے لئے باہرنکلتے ہیں ؟
 نحن نخرج للنزھةِ 
الی این تخرجون للنزھة؟

تم سیر کے لئے کہاں نکلتے ہو ؟
 نحن نخرج للنزھةِ الی الحقولِ الخضراءِ
و ھل تصحبکم الاخوات الصغیرات ؟

کیاچھوٹی بہنیں تمہارے ساتھ ہوتی ہیں ؟ 
نعم : تصحَبنَا الاخواتُ الصغیراتُ
من تطبخ فی الرحلةِ الخلویةِ؟

تفریحی ٹرپ پر کون کھانا بناتی ہے ؟
الاخوات الصغیرات یطبخنَ فی الرحلةِ الخلویةِ
ماذا تفعلین یا سعادُ یومَ الجمعةِ ؟

سعاد تم جمعہ کے دن کیا کرتی ہو ؟
انا احفظُ الدرسَ الماضیَ  یومَ الجمعةِ
و ماذا تعمَلنَ انتُنَّ یومَ الجمعةِ ؟ 

اور تم لوگ جمعہ کے دن کیا کرتی ہو ؟
نفرَغُ من الواجباتِ المنزلیةِ ، ثم نحفظُ الدروسَ الماضیةَ ، ثم ننظُرُ فی الدروسِ الجدیدةِ



 ذیل کے جملوں کو اعراب کے ساتھ پڑھیے اور اپنی کاپی میں لکھیے پھر اردو میں ترجمہ کیجیے

البنت علمتْ

لڑکی کو معلوم ہوا

 الولد قرأ

 لڑکے نے پڑھائی کی

فاطمةُ لعبتْ

فاطمہ کھیلی  

رشیدٌ کتبَ

 رشید نے لکھا

البنتانِ لعبتا

دو لڑکیاں کھیلیں

خالدٌ و رشیدٌ عبدا اللهَ

خالد اور رشید نے اللہ کی عبادت کی

الطالباتُ يذهبن إلى المدرسةِ

طالبات مدرسے جائیں گی

الطلابُ يرجِعونَ منَ المدينةِ المنورةِ

طلبہ مدینہ منورہ سے واپس آ رہے ہیں

أنتَ تقصِدُ السوقَ لأخذِ الحوائجِ

آپ ضرورت کی چیزیں لینے کے لیے بازار کا رخ کریں گے

أنتِ تقدمين الفصلَ قبلَ الزميلاتِ

تم سہیلیوں سے پہلے آؤ گی

ياخالدُ ونبيلُ ! أنتما حضرتما في الحفلةِ

خالد اور نبیل! تم دونوں جلسے میں شریک ہوئے

يأسميةُ وصفيةُ! أنتما أكلتما الخيارَ

سمیہ اور صفیہ! تم دونوں کھیرا کھاتی ہو

یا رشيدُ وسعيدُ وسعدُ! أنتم رغِبتم في تلاوةِ کتابِ اللهِ 

رشید، سعید اور سعد تم اللہ کی کتاب کی تلاوت کرنا چاہتے ہو

یا بشری و سعدی و رشدی! أنتن قطفتن زهرةً جميلةً

بشریٰ، سعدی اور رشدٰی تم لوگوں نے ایک خوب صورت پھول توڑا

أنا(راشد) قطعتُ هذه الشجرةَ

میں نے یہ پودا کاٹا ہے

أنا ( فاطمةُ ) نهضتُ من النومِ في الصباحِ المبكرِ

میں صبح سویرے سو کر اٹھی ہوں

نحن (خالد و کمال) فرِحنا كثيرًا عندما نجَحنا في الامتحانِ

ہم دونوں بہت خوش ہوئے، جب ہم امتحان میں کامیاب ہوگئے

نحن ( نبيلٌ وذكيٌ وجمالٌ ) نخلعُ أزياءَ المدرسةِ و نلبسُ ملابسَ البيتِ

ہم لوگ اسکول ڈریس اتار کر گھر کے کپڑے پہنتے ہیں

نحن ( عائشةُ و فاطمةُ ورقيةُ ) نشربُ الشايَ الساخنَفي الفطورِ

ہم (لڑکیاں) ناشتے میں گرم چائے لیتے ہیں


Comments

  1. اس کی تعریب والی مشق ؟

    ReplyDelete
  2. بھائی جان یوٹیوب پر پلے لسٹ آؤ عربی سیکھیں 2 پلے لسٹ پر موجود ہے یہاں رہ گیا ہے شاید، جب تک برائے مہربانی یوٹیوب سے استفادہ کریں

    ReplyDelete

Post a Comment